Advertisement

جنوبی افریقا کے دو کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلنے والی جنوبی افریقی ٹیم  کے دو کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

تفصیلات کے مطابق  جنوبی افریقی ٹیم مینجمنٹ  نے تصدیق کی ہے کہ اوپنر سرل ایروی اور آل راؤنڈر وین ملڈر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور وہ پورٹ ایلزبتھ میں بنگلہ دیش کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ کے بقیہ کھیل سے محروم رہیں گے۔

کرکٹ جنوبی افریقہ کے ایک بیان کے مطابق کھایا زونڈو کو ایروی کے متبادل کے طور پر نامزد کیا گیا ہے، جنہوں نے جنوبی افریقا کے لیے ٹیسٹ ڈیبیو کیا جبکہ  گلینٹن اسٹورمین  کو وین ملڈر کی جگہ پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا۔

اس سے قبل سرل ایروی اور وین ملڈر  کی طبیعت ناساز محسوس  ہونے پر صبح میچ شروع ہونے سے قبل ان کا ٹیسٹ کیا گیا تھا جو مثبت آیا۔

کورونا کے شکار کھلاڑی کی جگہ متبادل کھلاڑی کی ٹیم میں شمولیت سے متعلق دورہ شروع کرنے سے قبل ہی دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان اتفاق کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version