نسیم شاہ کاؤنٹی چیمپئن شپ سے باہر ہوگئے

نسیم شاہ انجری کے سبب کاؤنٹی چیمپئن شپ سے باہر ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق نسیم شاہ کندھے کی انجری کے سبب کاؤنٹی چیمپئن شپ کے اپریل اور مئی میں گلوسٹر شائر کے بقیہ میچز سے باہر ہوگئے ہیں۔
19 سالہ پاکستانی انٹرنیشنل اسٹار کو نارتھنٹس میں سیزن کے ابتدائی ہفتے میں چوٹ لگی تھی جس کے باعث وہ ٹی ٹوئنٹی وائٹلٹی بلاسٹ کے ابتدائی میچز تک کے لیے گلوسٹر شائر کو دستیاب نہیں ہوں گے۔
Fitness update: Naseem Shah#GoGlos 💛🖤
Advertisement— Gloucestershire Cricket (@Gloscricket) April 20, 2022
گلوسٹر شائر اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی میڈیکل ٹیموں کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ نسیم شاہ پر کام کے بوجھ کو کم رکھا جائے تاکہ وہ جلد سے جلد اور محفوظ طریقے سے مکمل فٹنس پر واپس آ سکیں۔
نسیم شاہ برسٹل میں گلوسٹر شائر کی میڈیکل ٹیم کے ساتھ بحالی کے عمل سے گزریں گے اورٹی ٹوئنٹی وائٹلٹی بلاسٹ میں ابتدائی میچز کے بعد ایکشن میں واپس آئیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News