Advertisement

ہربھجن کی بابر اعظم سے متعلق پیش گوئی

ہربھجن کی بابر اعظم سے متعلق پیش گوئی

ہربھجن کی بابر اعظم سے متعلق پیش گوئی

سابق بھارتی لیگ اسپنر کا کہنا ہے کہ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ آیا بابر اعظم اعظم فیب فور میں شامل ہوں گے یا نہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنی مستقل مزاجی سے سابق کپتانوں اور کرکٹ پنڈتوں کو اس بحث پر مجبور کردیا ہے کہ انہیں فیب فور کا حصہ ہونا چاہیے یا نہیں۔

Advertisement

اس وقت فیب فور میں بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی، جو روٹ، اسٹیو اسمتھ اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن شامل ہیں جو اپنے اپنے ڈیبیو کے بعد سے ہی مستقل مزاجی کے ساتھ پرفارم کرتے آرہے ہیں۔

اکثر کھلاڑیوں کی درجہ بندی کی جاتی ہے تو بابر بھی ان میں لازمی شامل ہوتا ہے جبکہ وہ پہلے ہی 23 سنچریاں اسکور کرچکے ہیں۔

علاوہ ازیں بابر اعظم اس وقت تمام فارمیٹس کی ٹاپ فائیو فہرست میں بھی شامل ہیں جبکہ ٹیسٹ کی بلے بازوں کی فہرست میں ان کا پانچواں اور محدود اوورز کی کرکٹ میں پہلا نمبر ہے۔

Advertisement

دریں اثناء سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے بھی اس بحث پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ بابر کو اس زمرے میں ڈالنا قبل از وقت ہوگا جب کہ انہوں نے یہ پیش گوئی بھی کی ہے کہ آگے چل کر ان کا نام کھیل کے لیجنڈز میں شامل ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں یہ کہنا بہت جلد ہے کہ آیا وہ فیب فور میں شامل ہو سکتے ہیں۔ مجھے یہ بھی نہیں معلوم کہ فیب فور میں کون کون ہیں۔ لیکن بابر میں یقینی طور پر وہ معیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ بہت زیادہ پراعتماد اور تکنیک کے ساتھ ایک مناسب بلے باز ہیں۔ آگے بڑھ کر وہ کرکٹ کے لیجنڈز میں سے ایک ہوں گے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی بابر کو کھیلنے دیں اور اپنی ٹیم کے لیے زیادہ سے زیادہ رنز بنانے دیں جبکہ وہ ٹیلنٹ کے لحاظ سے کسی اور سے کم نہیں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بابر اور رضوان کی واپسی کا کوئی امکان نہیں، سلمان آغا نے نئی حکمت عملی تیار کرلی
جنوبی افریقی ٹیم لاہور پہنچ گئی، ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 12 اکتوبر سے ہوگا
آسٹریلوی بیٹر نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ بدل دی، 141 گیندوں پر ٹرپل سنچری بنا ڈالی
آئی سی سی نے مینز اور ویمنز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کل آسٹریلیا سے ٹکرائے گی، تیاریاں مکمل
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version