Advertisement

بھارتی کرکٹ بورڈ نے کبھی پاکستان سے سیریز کھیلنے سے انکار نہیں کیا، سابق چیئرمین

بھارتی کرکٹ بورڈ نے کبھی پاکستان سے سیریز کھیلنے سے انکار نہیں کیا، سابق چیئرمین

بھارتی کرکٹ بورڈ نے کبھی پاکستان سے سیریز کھیلنے سے انکار نہیں کیا، سابق چیئرمین

سابق چیئرمین پی سی بی توقیر ضیا کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے کبھی پاکستان سے سیریز کھیلنے سے انکار نہیں کیا ہے۔

نجی کرکٹ کی ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین توقیر ضیا کا کہنا تھا کہ کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے کبھی پاکستان سے سیریز کھیلنے سے انکار نہیں کیا، مسئلہ حکومت سے حکومتی سطح پر ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈ اس وقت سابق کرکٹرز چلارہے ہیں جو پاک بھارت میچز کی اہمیت کو بھی بخوبی سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سورو گنگولی اور رمیز راجہ دونوں ہی کرکٹ کو فروغ دینا چاہتے ہیں، ان حریف ٹیموں کے درمیان مقابلہ دیکھنے سے بہتر کوئی چیز نہیں ہے۔

سابق چیئرمین کا کہنا ہے کہ اگرچہ چار ملکی سیریز اچھا آئیڈیا تھا جس میں بھارت بھی شامل تھا تاہم عملی طور پر ایسا ہونا ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان ممالک میں بہت سے فرنچائز ماڈل ٹورنامنٹ ہورہے ہیں جس کی وجہ سے مجھے نہیں لگتا کہ ان چاروں ممالک کی ٹیموں کو ایک جگہ جمع کرنا آسان ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے چار ملکی سیریز کا آئیڈیا پیش تھا جس میں آسٹریلیا، انگلینڈ، بھارت اورپاکستان شامل تھا۔

یہ تجویز حال ہی میں آئی سی سی کے اجلاس میں پیش کی گئی تھی جس پر زبردست بحث کی گئی تھی تاہم اس تجویز کو اجلاس میں مسترد کردیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
Next Article
Exit mobile version