Advertisement

سری لنکا میں اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے پر عزم ہیں، بابر اعظم

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ سری لنکا میں اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے پر عزم ہیں۔

کپتان بابر اعظم نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2015 کے بعد اب سری لنکا کھیلنے جارہے ہیں، ٹریننگ کیمپ میں  اپنی بھرپور تیاری کی ہے، پوری ٹیم کارکردگی دکھانے کیلئے پر عزم ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ یاسر شاہ واپس آئے ہیں، سری لنکا میں کنڈیشنز اسپنرزکیلئے کافی مددگار ثابت ہونگی ۔

کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ میچ میں ایڈجسٹ ہونے میں وقت لگتا ہے، ہم ٹیسٹ کرکٹ میں بھی ٹریک پر آرہے ہیں۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف ہم نے اچھا کھیلا تھا اب بھی تمام کھلاڑیوں نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں اپنی بھرپور تیاری کی ہے، راولپنڈی میں بھی کیمپ لگایا گیا تھا جس میں ہم نے خود کو تیار کیا۔

Advertisement

کپتان نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل ہمارے پاس کافی وقت تھا، اس سیریز کے پوائنٹس اہم ہیں، یہ پوائنٹس آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کیلئے کافی اہمیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سری لنکا کی کنڈیشنز کے لئے تیار ہیں، فاسٹ بولرز پر بھی اعتماد ہے، وہ بھی ہر کنڈیشن میں اچھا پرفارم کر سکتے ہیں۔

قومی ٹیم کے کہتان کا کہنا تھا کہ میچ سے قبل کنڈیشنز دیکھ کر ٹیم فائنل کریں گے، اور اسی دوران شان مسعود کے حوالے سے کوئی فیصلہ کریں گے۔

ساجد خان کے حوالے سے بابر اعظم نے بتایا کہ وہ اپنے ایکشن پر کام کررہے ہیں، ساجد خان اپنے ایکشن میں تبدیلی لارہے ہیں۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ یاسر شاہ کا بھی کم بیک ہوا جس پر خوشی ہوں، یاسر شاہ کو فٹنس کے مسائل تھے لیکن وہ کافی محنت کرکے واپس آئے ہیں، ان میں کافی تبدیلی نظر آئی امید ہے کہ وہ اچھا پرفارم کریں۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ میں ٹیسٹ فارمیٹ میں ڈبل محنت کررہا ہوں تاکہ ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون پرآؤں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version