بھارتی ٹیم سے شکست برداشت نہ ہوئی، رضوان پر بھونڈا الزام لگادیا

بھارتی کرکٹ ٹیم نے اپنا وطیرہ نہ بدلا اور شکست کے بعد رونا دھونا شروع کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت نے ایشیاکپ سے باہر ہوتے ہی پاکستان کے خلاف شکست کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا اور محمد رضوان پر بھونڈا الزام عائد کردیا۔
بھارتی ٹیم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کو پاکستان ٹیم اور محمد رضوان کے خلاف شکایت درج کروادی ہے۔
بھارت نے ایشیا کپ سے باہر ہونے کا ملبہ رضوان پر ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی خصوصاً محمد رضوان بار بار میچ کو روکتے رہے، کبھی گلوز منگواتے رہے، کبھی پانی آجاتا تھا۔
Advertisement7️⃣1️⃣ off 5️⃣1️⃣ balls 🌟
A stellar contribution from @iMRizwanPak 👏#AsiaCup2022 | #INDvPAK pic.twitter.com/sT7S2vPztH
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 4, 2022
بھارتی ٹیم نے کہا کہ میچ کا تسلسل بار بار توڑا گیا جس سے ہمیں نقصان ہوا۔
تاہم بھارت کو یہاں بھی منہ کی کھانی پڑی ، آئی سی سی میچ ریفری اینڈی پیکرافٹ نے بھارت کی شکایت مسترد کردی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کو سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں شکست سے دوچار کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News