Advertisement

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

انگلینڈ کے خلاف دسمبر میں ہونے والی ٹیسٹ ہوم سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں۔

بلوچستان کے نوجوان وکٹ کیپر حسیب اللہ کو انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے وکٹ کیپر محمد رضوان کے ساتھ ٹیم میں موقع دیا جا سکتا ہے۔

سرفراز احمد کو قومی ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔ لیگ اسپنر یاسر شاہ کو ناقص کارکردگی کے باعث ڈراپ کردیا گیا ہے اور ان کی جگہ نوجوان اسپنر ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

اسپن بولنگ میں محمد نواز اور نعمان علی پر انحصار کیا جارہا ہے جب کہ فاسٹ بولر محمد عباس ڈومیسٹک سائیڈ میں مسلسل کارکردگی کے بعد واپسی کریں گے۔

فاسٹ بولر میں حسن علی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور شاہ نواز دھانی پر انحصار ہوگا جب کہ شاہین شاہ آفریدی کی جگہ اب حارث رؤف پاکستان کی بولنگ لائن اپ کے اہم ہتھیار ہوں گے۔

حارث رؤف اس ٹیسٹ سیریز میں ڈیبیو کریں گے جب کہ آل راؤنڈرز میں عامر جمال یا فہیم اشرف کا انتخاب کیا جائے گا۔

Advertisement

پاکستان کی بیٹنگ لائن میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی ہے، محمد رضوان کے ساتھ اظہر علی، شان مسعود، امام الحق، بابر اعظم شامل ہیں

Advertisement

واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف اہم ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version