Advertisement

دنیائے کرکٹ کے بڑے نام پی ایس ایل کا حصہ بن گئے

پی ایس ایل 8 میں شرکت کے لیے دنیائے کرکٹ کے بڑے کھلاڑیوں نے ہامی بھردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کپتان ایرن فنچ بھی پی ایس ایل 8 کا حصہ ہوں گے جب کہ نیوزی لینڈ کے جمی نیشم اور مارٹن گپٹل بھی پی ایس ایل 8 کھیلنے کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔

علاوہ ازیں ویسٹ انڈیز کے کپتان نکولس پورن بھی پی ایس ایل میں ہوں گے جب کہ سری لنکن کرکٹر راجا پکشے نے بھی پی ایس ایل کھیلنے کی ہامی بھر دی ہے۔

یہ تمام کھلاڑی پی ایس ایل ایل سیزن 8 کی ڈرافٹ میں پلاٹینیم کیٹیگری کے لیے دستیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر کے معروف کھلاڑی پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے لیے غیر معمولی دلچسپی لے رہے ہیں جب کہ نامور کرکٹرز کا پاکستان سپر لیگ کے ڈرافٹ کے لیے رجسٹریشن کرانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اس سے قبل بنگلا دیش کے معروف آل راؤنڈر شکیب الحسن نے بھی پلئیرز ڈرافٹنگ کے لیے اپنی رجسٹریشن کرائی ہے جب کہ جنوبی افریقہ کے اسٹار کھلاڑی ڈیوڈ ملر اور سری لنکن کرکٹر وینندو ہسارانگا نے بھی پی ایس ایل کے لیے رجسٹریشن کروالی ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ پی ایس ایل 8 کا آغاز 15 فروری سے ہوگا جب کہ ڈرافٹنگ 18 سے 22 نومبر کے درمیان کروائے جانے کا امکان ہے۔

Advertisement

دوسری جانب پی ایس ایل 8 کے لیے پلیئر ڈرافٹنگ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کا فیصلہ قرعہ اندازی کے ذریعے کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل 8 کے لیے 17 میچز کا فیصلہ ایک خصوصی شماریاتی ٹول کے ذریعے کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں
ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی
بھارت کی ہٹ دھرمی ویمنز ورلڈ کپ میں بھی برقرار، میچ سے پہلے ہاتھ نہیں ملایا
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version