Advertisement

کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے 5 وکٹوں پر 317 رنز بنالیے، بابر اعظم کے 161 رنز

کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے 5 وکٹوں پر 317 رنز بنالیے، بابر اعظم کے 161 رنز

کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے 5 وکٹوں پر 317 رنز بنالیے، بابر اعظم کے 161 رنز

کراچی: نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان نے پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز بنالیے ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1607234463624462338?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1607234463624462338%7Ctwgr%5E9b2060664017c27fdcf73d6648e3d5d4af0cb184%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bolnews.com%2Furdu%2Fsports%2F2022%2F12%2F718968%2F

پاکستان کی بیٹنگ

قومی ٹیم کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز اوپنر عبداللہ شفیق اور امام الحق نے کیا لیکن اوپننگ جوڑی زیادہ دیر نہ ٹک سکی اور عبداللہ شفیق 7 رنز بناکر اعجاز پٹیل کا شکار ہوئے۔

Advertisement

شان مسعود 3 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جب کہ امام الحق 24 اور سعود شکیل 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اس طرح پاکستان نے صرف 110 رنز پر ہی اپنی 4 وکٹیں گنوا دیں۔

Advertisement

بعد ازاں کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر سرفراز احمد نے ٹیم کو سہارا دیا اور اسکور کو 306 رنز تک پہنچایا جس کے بعد سرفراز احمد 86 رنز بناکر اعجاز پٹیل کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔

Advertisement

کپتان بابر اعظم نے پہلی اننگز میں عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 277 گیندوں پر 15 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 161 رنز کرلیے ہیں۔

Advertisement

پاکستان ٹیم نے پہلے دن کے کھیل کے اختتام تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز اسکور کرلیے ہیں جب کہ بابر اعظم اور آغا سلمان کریز پر موجود ہیں۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے اعجاز پٹیل اور مائیکل بریسویل نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ ٹم ساؤتھی ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی جگہ سرفراز احمد، فہیم اشرف کی جگہ میر حمزہ اور ریٹائر ہونے والے اظہر علی کی جگہ امام الحق کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

Advertisement

پاکستان اسکواڈ

کپتان بابر اعظم، امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود، سعود شکیل، سرفراز احمد، آغا سلمان، نعمان علی، محمد وسیم جونیئر، میر حمزہ اور ابرار احمد۔

Advertisement

نیوزی لینڈ اسکواڈ

کپتان ٹم ساؤتھی، ٹام لیتھم، ڈیوون کونوے، کین ولیمسن، ہینری نکلز، ڈیرل مچل، ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، اش سودھی، نیل ویگنر اور اعجاز پٹیل۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ویمنز ورلڈکپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش سے متاثر، ایک، ایک پوائنٹ مل گیا
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
محمد رضوان کی کپتانی خطرے میں، نیا ون ڈے کپتان کون؟
ٹی ٹوئنٹی  ورلڈکپ 2026 کی لائن اپ مکمل، عمان اور یوے ای کی طویل عرصے بعد واپسی
سہ فریقی سیریز: افغانستان کے انکار کے بعد پی سی بی کا زمبابوے سے رابطہ
آسٹریلوی کرکٹرز کا بھارتی کھلاڑیوں پر طنز، ویڈیو نے ہنگامہ کھڑا کردیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version