Advertisement

شاہد آفریدی نے انگلینڈ سے شکست کی وجہ بتادی

شاہد آفریدی نے انگلینڈ سے شکست کی وجہ بتادی

شاہد آفریدی نے انگلینڈ سے شکست کی وجہ بتادی

سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف پرانے طرز کی کرکٹ کھیلی جو ان کی شکست کی وجہ بنی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ سے مقابلے کے لیے دیگر ممالک کی ٹیموں نے اپنی کرکٹ کا انداز اپنایا جس کو پاکستان اپنانے میں ناکام رہا۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ گراس روٹ لیول پر کام کرنے کا ذمہ دار ہے کیونکہ اس سے قابل کھلاڑیوں کی تیاری میں مدد ملے گی۔

سابق کپتان کہتے ہیں گراس روٹ لیول سے ہی مہارتیں سامنے آئیں گی جس سے پاکستان کو اس طرح کے حالات سے بچنے میں مدد ملے گی۔

علاوہ ازیں انہوں نے پی سی بی کو ہر چند سال بعد اپنی پالیسیاں تبدیل کرنے پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کو تاریخی شکست کا ذمہ دار ٹھہرانا ناانصافی ہے۔ ٹیم میں زخمی کھلاڑیوں کی وجہ سے پاکستان کے لیے تین حقیقی بولروں کے ساتھ اگلش ٹیم کو دو بار آؤٹ کرنا ناممکن ہوگیا تھا۔

Advertisement

شاہد آفریدی نے سوال اٹھایا کہ شاہ نواز دھانی اور محمد حسین کہا ہیں؟ ان کھلاڑیوں نے ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا کا دورہ کیا تھا لیکن ٹیم میں انجرڈ بولروں کے باوجود بھی انہیں اچانک ہی سیریز سے باہر کردیا گیا۔

Advertisement

سابق کپتان نے ٹیم کو مشورہ دیا کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے اپنے تجربے سے سبق سیکھیں اور حقیقی بولروں سے شروعات کریں۔

انہوں نے شائقین پر بھی زور دیا کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ سیریز میں ٹیم کی حمایت جاری رکھیں کیونکہ ہوم وائٹ واش کے بعد کھلاڑیوں کو عوام کی حمایت کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version