پی سی بی نے پی ایس ایل 8 کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا

پی سی بی نے پی ایس ایل 8 کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔
ملتان اور کراچی میں ہونے والے میچز کے لیے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت ہفتے کی صبح 11 بجے سے شروع ہوجائے گی۔
ٹورنامنٹ کے دوران شائقین کے لیے چار مقامات پر باکس آفس سے فزیکل ٹکٹس بھی دستیاب ہوں گے جب کہ راولپنڈی اور لاہور کے میچز کی ٹکٹیں مقررہ وقت پر فروخت کی جائیں گی۔
افتتاحی میچ
ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ 13 فروری کو ملتان کرکٹ اسٹیڈٰم میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور 2021 کی فاتح ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
میچ کے لیے وی آئی پی اکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت 6 ہزار روپے رکھی گئی ہے جب کہ پریمیم کیٹیگری کا 3 ہزار، فرسٹ کلاس کا 2 ہزار اور جنرل ٹکٹ کی قیمت 1 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔
ملتان بمقابلہ کوئٹہ کے میچ کے لیے ٹکٹ کی قیمت
15 فروری کو ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ کے لیے وی آئی پی انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار 900 روپے، پریمیم کے لیے 1 ہزار 900، فرسٹ کلاس کے لیے 950 اور جنرل ٹکٹ کی قیمت 650 روپے مقرر کی گئی ہے جب کہ باقی تین میچز کے ٹکٹس کی قیمتیں بھی یہی رہیں گی۔
ہوم سائیڈ میچ کے ٹکٹ کی قیمت
ملتان میں ہوم سائیڈ میچ کے لیے وی آئی پی انکلوژر کا ٹکٹ 4 ہزار، پریمیم کا 2 ہزار، فرسٹ کلاس کا 1 ہزار 500 اور جنرل کا ٹکٹ 1 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔
کراچی میں اتوار کے علاوہ ہونے والے میچز کے ٹکٹس کی قیمت
کراچی میں اتوار کے علاوہ ہونے والے میچز کے ٹکٹس کی قیمتیں بالترتیب وی آئی پی کی 2 ہزار 900 روپے، پریمیم کی 1 ہزار 900، فرسٹ کلاس کی 950 اور جنرل کی 650 روپے ہوگی۔
کراچی میں اتوار کو ہونے والے میچز کے ٹکٹس کی قیمت
کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان 19 فروری بروز اتوار کو ہونے والے میچ کے لیے وی آئی پی انکلوژر کا ٹکٹ 5 ہزار روپے، پریمیم کے لیے 3 ہزار، فرسٹ کلاس کے لیے 2 ہزار جب کہ جنرل ٹکٹ 1 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 8، فرنچائزز نے غیر ملکی کھلاڑیوں کا نعم البدل ڈھونڈ لیا
کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان 26 فروری بروز اتوار کو ہونے والے میچ کے لیے وی آئی پی انکلوژر کا ٹکٹ 4 ہزار، پریمیم کا 2 ہزار، فرسٹ کلاس کے لیے 1 ہزار 500 جب کہ جنرل ٹکٹ کی قیمت 1 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
سیزن پاسز
پی سی بی نے پہلی بار رعایتی سیزن پاسز متعارف کرائے ہیں جو اتوار کے علاوہ کسی بھی دن چلیں گے جب کہ اس اقدام کا مقصد شائقین کرکٹ اور خاندانوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ بھی سستے ٹکٹ خرید کر اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو ایکشن میں دیکھ سکیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News