انتظار کی گھڑیاں ختم؛ پی ایس ایل 8 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا
کرکٹ شائقین جس چیز دن کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے آخر وہ دن آ ہی گیا پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
تفریح سے بھر پور ایونٹ کا آغاز 13 فروری ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا جہاں ایونٹ کی افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی جبکہ پہلا میچ دفاعی چیمپئین لاہور قلندرز اور میزبان ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے علاوہ، دفاعی چیمپئن کے طور پر کوئی دوسری ٹیم لیگ میں فائنل تک نہیں پہنچی۔
کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی کے اسٹیڈیمز اپنے درمیان 34 میچوں پر مشتمل ٹورنامنٹ کا اشتراک کریں گے، اور ایونٹ کا شیڈول اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ چاروں ہوم سائیڈز اپنے مداحوں اور سپورٹرز کے سامنے پانچ پانچ میچ کھیلیں گی۔
اس کا مطلب ہے کہ لاہور قلندرز قذافی اسٹیڈیم میں پانچ میچ کھیلے گی، جب کہ ان کے دیگر پانچ میچ ملتان (ایک) جبکہ کراچی اور راولپنڈی میں (دو دو) ہوں گے۔
اسی طرح ملتان سلطانز کے پانچ ملتان اسٹیڈیم میں، راولپنڈی (تین) اور کراچی اور لاہور میں (ایک ایک) ہوں گے۔
کراچی کنگز کے پانچ میچز کراچی اسٹیڈیم، راولپنڈی میں تین جبکہ لاہور اور ملتان میں ایک ایک ہوگا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے پانچ پنڈی اسٹیڈیم، کراچی میں تین جبکہ لاہور اور ملتان میں ایک ایک میچ شیڈول ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اپنے 10 لیگ میچز کراچی، راولپنڈی میں (چار چار)، لاہور اور ملتان میں(ایک ایک) کھیلے گی۔ جبکہ پشاور زلمی کے میچز راولپنڈی (پانچ)، کراچی (تین) جبکہ لاہور اور ملتان میں ایک ایک میچ کھیلے جائیں گے۔
ایل پی ایس ایل کا آٹھواں ایڈیشن آغاز میں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور نیشنل بینک کرکٹ ایرینا کراچی میں 13 سے 26 فروری تک کھیلا جائے گا۔
AdvertisementHBL PSL 8 schedule announced
Read more: https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/01/624692/amp/#HBLPSL8 pic.twitter.com/k3xYhYkzM5
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 20, 2023
اس کے بعد ایونٹ قذافی اسٹیڈیم اور پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شفٹ ہوگا جہاں میچز 26 فروری سے 19 مارچ تک کھیلے جائیں گے جس میں 15 سے 19 مارچ تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کوالیفائر، دو ایلیمینیٹر اور 19 مارچ کا فائنل شامل ہیں۔
چھ فریقوں میں سے ہر ایک پی ایس ایل 8 میں اپنی جان ڈالے گی، اسلام آباد یونائیٹڈ تین ٹائٹلز کے ساتھ کامیاب ترین ٹیم بننے کی کوشش کرے گی، لاہور قلندرز بیک ٹو بیک ٹائٹل جیتنے والی پہلی سائیڈ بننے کی کوشش کرے گی اور باقی چار ٹیمیں ایک بار پھر چمکتی دمکتی چاندی پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کریں گی۔
پاکستان ویمن لیگ کا سافٹ لانچ پی ایس ایل 8 کے دوران بھی ہوگا جب 8، 10 اور 11 مارچ کو راولپنڈی میں مردوں کے میچوں سے پہلے تین نمائشی میچ کھیلے جائیں گے۔
توقع ہے کہ دونوں خواتین کی ٹیمیں سرکردہ مقامی اور غیر ملکی کھلاڑیوں پر مشتمل ہوں گی جس کی تفصیلات کا اعلان وقت پر کیا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پی ایس ایل 8 کے شیڈول کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے، جس سے پاکستان کرکٹ بورڈ اور چھ فرنچائزز کو اپنے متعلقہ ایونٹ کے منصوبوں اور مقاصد کو مضبوط اور حتمی شکل دینے کا موقع ملے گا۔
🚨 HBL PSL 8 opening ceremony to be held in Multan
Read more ➡️ https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/01/624692/amp/
AdvertisementFull press conference ➡️ https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/01/624692/amp/#HBLPSL8 pic.twitter.com/WkFQPdO7i4
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 20, 2023
انہوں نے کہا کہ پی اسی ایل 8 پی سی بی کے لیے ایک بہت بڑا ایونٹ ہو گا، جو دنیا کے بہترین ٹی ٹوئنٹی کرکٹرز کے ساتھ چار مشہور مقامات پر ہو گا۔ ہمارا مقصد پی ایس ایل کو پہلے سے کہیں زیادہ بڑا، بہتر اور مضبوط بنانا ہے اور اس کو سرکردہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹرز کے لیے پہلی پسند کا ایونٹ بنانا ہے۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ ایکشن سے بھرپور کرکٹ کے 34 دنوں میں کھیلے جانے والے کرکٹ کے معیار پر کوئی سوال نہیں اٹھایا جائے گا۔ مجھے امید ہے کہ پی ایس ایل ایک بار پھر مستقبل کے ستاروں کو تلاش کرنے اور ان کی شناخت کرنے کی اپنی توقعات پر پورا اترے گا۔
پی سی بی چیئرمین نے مزید کہا کہ میں پاکستانی کرکٹ کے پرجوش شائقین سے درخواست کروں گا کہ وہ بڑی تعداد میں آکر پی ایس ایل 8 کی حمایت کریں اور نہ صرف اپنی پسندیدہ ٹیموں اور کھلاڑیوں بلکہ دیگر تمام شرکاء کے لیے اپنی تعریف اور حمایت کا اظہار کریں۔
Mr Najam Sethi, Chair of PCB Management Committee, announces schedule for HBL PSL 8.
Watch press conference here ➡️ https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/01/624692/amp/#HBLPSL8 pic.twitter.com/LAxXV987qH
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 20, 2023
نجم سیٹھی نے کہا کہ بہترین ٹیم 19 مارچ کو پاکستان کرکٹ کے گھر پر پاکستان کرکٹ کیلنڈر کی سب سے باوقار ٹرافی اٹھائے۔
دریں اثنا فرنچائزز کی درخواست پر پی سی بی نے فی سائیڈ کھلاڑیوں کی تعداد 20 تک بڑھانے پر رضامندی ظاہر کی ہے، جس سے ہر فرنچائز کو دو اضافی سپلیمنٹری کھلاڑی لینے کی اجازت دی گئی ہے۔
سپلیمنٹری کھلاڑیوں کا انتخاب تبدیلی کے ڈرافٹ میں کیا جائے گا، جو منگل 24 جنوری کو ہوگا۔
Pick Order for Supplementary Round 3 and 4 👇🏻 #HBLPSL8 pic.twitter.com/03Lka6SeSF
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 20, 2023
واضح رہے کہ عادل رشید، میتھیو ویڈ، ونیندو ہسرنگا، بھانوکا راجا پاکسا، جمی نیشم اور تبریز شمسی پی ایس ایل ڈیبیو کریں گے۔
نمبر 1 رینک والے بابر اعظم پہلی بار 2017 کی فاتح پشاور زلمی کی قیادت کریں گے۔
عماد وسیم 2020 کی فاتح کراچی کنگز کی کپتانی کریں گے۔
شاداب خان دو بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی کریں گے۔
شاہین شاہ آفریدی لاہور قلندرز کی کپتانی کریں گے۔
محمد رضوان ملتان سلطانز کے کپتان جبکہ سرفراز احمد 2019 کی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان ہوں گے۔
شعیب ملک چھ سال بعد کراچی کنگز میں واپس آئیں گے، راشد خان لاہور قلندرز کے لیے واپس آئیں گے، ایلکس ہیلز اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کریں گے، ٹم ڈیوڈ ملتان سلطانز کے لیے پیش ہوں گے، جیسن رائے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے ایکشن میں ہوں گے جبکہ بھانوکا راجا پاکسے پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔
میچز کا شیڈول
دوپہر کے میچ دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے؛ کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں شام کے میچز شام 7 بجے شروع ہوں گے۔
ملتان میں شام کے میچز ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ کے علاوہ شام 6 بجے شروع ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News