Advertisement

ایشین ہاکی چیمپئن ٹرافی؛ پاکستانی کھلاڑیوں کو بھارتی ویزے جاری

ایشین ہاکی چیمپئن ٹرافی؛ پاکستانی کھلاڑیوں کو بھارتی ویزے جاری

لاہور: ایشین ہاکی چمپئن ٹرافی میں شرکت کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کےکھلاڑیوں کو بھارت نے ویزے جاری کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ویزے جاری کیے ہیں جب کہ کچھ آفیشلز کے ویزے تاحال جاری نہیں ہوسکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کو ویزے جاری ہونے کے باوجود این او سی تاحال نہیں مل سکا ہے جب کہ این او سی پاکستان اسپورٹس بورڈ اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کمیٹی نے جاری کرنے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ ایشین ہاکی چمپئین ٹرافی 3 سے 18 اگست تک بھارت کے شہر چنئی میں کھیلی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان

ایشین چیمپئنز ٹرافی میں تمام ٹیموں کا ایک ہی پول بنایا گیا ہے، پاکستان اپنا پہلا میچ 3 اگست کو ملائیشیا کے ساتھ کھیلے گا جب کہ دوسرا میچ 4 اگست کو کوریا کے ساتھ کھیلے گا۔

پاکستان کا تیسرا میچ 6 اگست کو جاپان، چوتھا میچ 7 اگست کو چین، پانچواں میچ 9 اگست کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

Advertisement

دوسری جانب قومی ٹیم میں 18 کھلاڑی اور 9 آفیشلز شامل ہیں جب کہ 27 رکنی دستے میں 2 میچ آفیشلز بھی شامل ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/07/219187/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/07/219187/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
انگلینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، بابراعظم
آئی سی سی کے اعلی سطحی سیکیورٹی وفد کی سینٹرل پولیس آفس لاہور آمد
کرکٹ آئرلینڈ نے 2025 میں دورہ پاکستان کی تصدیق کردی
انگلش کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے آئی پی ایل کو خیرباد کہہ دیا
مائیک ٹائسن 57 سال کی عمر میں باکسنگ میں واپسی کے لیے تیار
پاکستان نے آئرلینڈ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version