Advertisement

ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ جاری

ایشین گیمز

ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ جاری

چین کے شہر ہانگ زو میں جاری 19ویں ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان ہاکی ٹیم نے اپنے دوسرے پول میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف فتح حاصل کرلی۔

پاکستان نے بنگلہ دیش کو دو کے مقابلے  میں پانچ گول سے شکست  دے دی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے پاکستان کے خلاف کھیل کے 19ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے ذریعہ گول اسکور کرکے برتری حاصل کی گئی۔

پاکستان کی جانب سے کھیل کے 30ویں منٹ میں افراز نے فیلڈ گول کے ذریعہ اسکور کرکے اس برتری کا خاتمہ کیا۔

Advertisement

کھیل کے 40ویں منٹ میں پاکستان کے رائیٹ سٹرائیکر شاہزیب خان نے فیلڈ گول اسکور کرکے پاکستان کی برتری کو مستحکم بنایا۔   کھیل کے 43ویں منٹ میں پاکستان کے لیفٹ سٹرائیکر محمد عماد نے پاکستان کی جانب سے تیسرا گول اسکور کیا۔

بنگلہ دیش نے کھیل کے 46ویں منٹ میں فیلڈ گول اسکور کرکے خسارے کو کم کیا۔

ڈریگ فلکر سفیان خان نے کھیل کے 48ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے نتیجے  میں ڈریگ فلک کے ذریعہ گول اسکور کرکے پاکستان کی جانب سے چوتھا گول اسکور کیا۔

کھیل کے 57ویں منٹ میں پاکستان کے ڈریگ فلک اسپیشلسٹ ارباز احمد نے پینلٹی کارنر کے ذریعہ ڈریگ فلک لگا کر پاکستان کی جانب سے پانچواں گول اسکور کیا۔

پاکستان ہاکی ٹیم 28 ستمبر کو ازبکستان کے خلاف اپنا تیسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے  کھیلے گی۔

یاد رہے کہ ایشین گیمز ہاکی مقابلوں میں بارہ ٹیمیں  شریک ہیں جنہیں  دو پول میں تقسیم کیا گیا ہے۔

Advertisement

پاکستان سمیت انڈیا، جاپان، بنگلہ دیش، سنگا پور اور ازبکستان کی ٹیمں پول اے میں شامل ہیں جبکہ کوریا ، ملائشیا، چین ، عمان، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا کی ٹیمیں پول بی میں شامل ہیں۔

پاکستان ہاکی ٹیم اپنے پول میں دو میچوں میں مجموعی طور پر 16 گول اسکور کرچکی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/09/787388/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/09/787388/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
انگلینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، بابراعظم
آئی سی سی کے اعلی سطحی سیکیورٹی وفد کی سینٹرل پولیس آفس لاہور آمد
کرکٹ آئرلینڈ نے 2025 میں دورہ پاکستان کی تصدیق کردی
انگلش کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے آئی پی ایل کو خیرباد کہہ دیا
مائیک ٹائسن 57 سال کی عمر میں باکسنگ میں واپسی کے لیے تیار
پاکستان نے آئرلینڈ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version