Advertisement

ورلڈکپ 2023؛ دوسرے وارم اپ میچ میں بھی پاکستان کو آسٹریلیا سے شکست

ورلڈکپ 2023؛ دوسرے وارم اپ میچ میں بھی پاکستان کو آسٹریلیا سے شکست

ورلڈکپ 2023؛ دوسرے وارم اپ میچ میں بھی پاکستان کو آسٹریلیا سے شکست

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے دوسرے وارم اپ میچ میں بھی پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان دوسرا وارم اپ میچ آج حیدر آباد میں کھیلا گیا جس میں قومی ٹیم کو 14 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

آسٹریلیا کی بیٹنگ

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو فائدہ مند ثابت ہوا، مقررہ اوورز میں آسٹریلیا نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 351 رنز اسکور کیے۔

گلین میکسویل نے سب سے زیادہ 77 رنز بنائے، ڈیوڈ وارنر اور جوش انگلس 48،48 رنز بناکر آٹ ہوئے، کیمرون گرین نے 50 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی جب کہ مارنس لبوشین 40 رنز بناسکے۔

علاوہ ازیں مچل مارش 31، اسٹیو اسمتھ 27 اور ایلکس کیری 11 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جب کہ پاکستان کی جانب سے اسامہ میر 2، حارث رؤف، محمد وسیم، شاداب خان اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

پاکستان کی بیٹنگ

ہدف کا تعاقب کرنے میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ناکام رہی اور پوری ٹیم 47.4 اوورز میں 337 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بابر اعظم نے بنائے جو 90 رنز پر ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے جب کہ افتخار احمد نے جارحانہ انداز میں 83 رنز اسکور کیے۔

علاوہ ازیں محمد نواز 50، فخر زمان 22، امام الحق 16، عبداللہ شفیق 12، شاداب خان 9، آغا سلمان 10، اسامہ میر 15 اور حسن علی 16 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مارنس لبوشین نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ پیٹ کمنز اور مچل مارش نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ گلین میکسویل اور سین ایبڈ 1،1 وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

واضح رہے کہ پہلے وارم اپ میچ میں پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوا تھا جس میں بھی پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم ورلڈکپ مہم کا آغاز 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے ہوگا۔

 

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/10/173948/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/10/173948/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version