Advertisement

ورلڈکپ 2023؛ پاکستانی صحافیوں کو بھارتی ویزے جاری ہونے کا امکان

ورلڈکپ 2023؛ پاکستانی صحافیوں کو بھارتی ویزے جاری ہونے کا امکان

ورلڈکپ 2023؛ پاکستانی صحافیوں کو بھارتی ویزے جاری ہونے کا امکان

بھارتی سفارت خانے نے پاکستانی صحافیوں کو ویزے کے لیے فوری طور پر پاسپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف کی کوششیں رنگ لے آئیں ہیں اور بھارتی سفارت خانے نے ورلڈ کپ 2023 کے ویزے کے لیے پاکستانی صحافیوں سے رابطے شروع کردیے ہیں۔

بھارتی سفارت خانے نے پاکستانی صحافیوں کو ویزے کے لیے فوری طور پر پاسپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی صحافیوں کو ویزے میں تاخیر پر بھارتی صحافیوں نے بھی ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

بھارت کے ممتاز صحافی راج دیپ سردسائی نے پاکستانی صحافیوں کو ویزے نہ دینے پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

انہوں نے کہا تھا ’’سن کر مایوسی ہوئی کہ پاکستانی کرکٹ صحافیوں کو اب تک ویزے نہیں دیے گئے، صحافیوں کو سیاسی الجھنوں میں کیوں پھنسایا جارہا ہے۔ جب پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کا حصہ ہے تو میزبان بھارت ویزے دینے سے انکار نہیں کرسکتا‘‘۔

معروف بھارتی صحافی کا مزید کہنا تھا کہ بطور میزبان بھارت پاکستانی صحافیوں کو ویزا دینے سے انکار نہیں کر سکتا۔ خدشہ ہے اسلام آباد مستقبل میں بھی اسی طرح کا بدلہ لے گا۔

Advertisement

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/10/713485/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/2023/10/713485/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version