
ورلڈکپ 2023؛ پاکستانی صحافیوں کو بھارتی ویزے جاری ہونے کا امکان
بھارتی سفارت خانے نے پاکستانی صحافیوں کو ویزے کے لیے فوری طور پر پاسپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف کی کوششیں رنگ لے آئیں ہیں اور بھارتی سفارت خانے نے ورلڈ کپ 2023 کے ویزے کے لیے پاکستانی صحافیوں سے رابطے شروع کردیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ 2023: پاکستانی صحافیوں کو ویزے نہ دینے پر بھارتی صحافی بھی بول پڑے
بھارتی سفارت خانے نے پاکستانی صحافیوں کو ویزے کے لیے فوری طور پر پاسپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔
خیال رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی صحافیوں کو ویزے میں تاخیر پر بھارتی صحافیوں نے بھی ردعمل کا اظہار کیا تھا۔
بھارت کے ممتاز صحافی راج دیپ سردسائی نے پاکستانی صحافیوں کو ویزے نہ دینے پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
انہوں نے کہا تھا ’’سن کر مایوسی ہوئی کہ پاکستانی کرکٹ صحافیوں کو اب تک ویزے نہیں دیے گئے، صحافیوں کو سیاسی الجھنوں میں کیوں پھنسایا جارہا ہے۔ جب پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کا حصہ ہے تو میزبان بھارت ویزے دینے سے انکار نہیں کرسکتا‘‘۔
معروف بھارتی صحافی کا مزید کہنا تھا کہ بطور میزبان بھارت پاکستانی صحافیوں کو ویزا دینے سے انکار نہیں کر سکتا۔ خدشہ ہے اسلام آباد مستقبل میں بھی اسی طرح کا بدلہ لے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News