Advertisement

ذہنی صحت کے مسائل کی وجہ سے ندا ڈار نے کرکٹ سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرلی

ذہنی صحت کے مسائل کی وجہ سے ندا ڈار نے کرکٹ سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرلی

ذہنی صحت کے مسائل کی وجہ سے ندا ڈار نے کرکٹ سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرلی

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور سینئر آل راؤنڈر ندا ڈار نے کرکٹ سے عارضی طور پر وقفہ لینے کا اعلان کر دیا ہے جس کی وجہ انہوں نے ذہنی صحت کے مسائل کو قرار دیا ہے۔

ندا ڈار نے یہ اعلان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں بہت سے چیلنجز کا سامنا رہا جس نے میری ذہنی صحت پر گہرا اثر ڈالا۔

ندا ڈار نے لکھا کہ اسی لیے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ کچھ وقت خود پر توجہ دینے کے لیے کرکٹ سے وقفہ لوں۔ انہوں نے مداحوں اور میڈیا سے اپنی پرائیویسی کا احترام کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔

ذرائع کے مطابق، ندا ڈار کو آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے اعلان کردہ تربیتی کیمپ میں طلب کیا گیا تھا تاہم وہ فیصل آباد میں ہونے والے کیمپ میں شریک نہ ہوسکیں۔ فٹنس ٹیسٹ میں ناکامی کے باعث انہیں اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا ریکارڈ قائم کردیا

Advertisement

بعد ازاں انہیں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں شرکت کی دعوت بھی دی گئی تھی جو کہ خواتین کا ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ہے لیکن انہوں نے اس میں حصہ لینے سے انکار کرتے ہوئے باضابطہ طور پر وقفے کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ ندا ڈار پاکستان ویمنز کرکٹ کی سب سے تجربہ کار آل راؤنڈرز میں شمار ہوتی ہیں۔ وہ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی ٹی ٹوئنٹی بولر بھی ہیں اور کئی بار قومی ٹیم کی قیادت بھی کرچکی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بابر اور رضوان کی واپسی کا کوئی امکان نہیں، سلمان آغا نے نئی حکمت عملی تیار کرلی
جنوبی افریقی ٹیم لاہور پہنچ گئی، ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 12 اکتوبر سے ہوگا
آسٹریلوی بیٹر نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ بدل دی، 141 گیندوں پر ٹرپل سنچری بنا ڈالی
آئی سی سی نے مینز اور ویمنز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کل آسٹریلیا سے ٹکرائے گی، تیاریاں مکمل
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version