Advertisement

پاک بنگلادیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

پاک بنگلادیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

لاہور: پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان رواں ماہ ہونے والی تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔ یہ میچز 28 مئی، 30 مئی اور یکم جون کو کھیلے جائیں گے۔

آئی سی سی ایلیٹ میچ ریفریز پینل کے رکن اور سابق سری لنکن کرکٹر رنجن مدوگالے کو سیریز کے تمام میچز کے لیے میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔

پہلا ٹی ٹوئنٹی

پہلے میچ میں آصف یعقوب اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرز کے فرائض انجام دیں گے جب کہ احسن رضا تھرڈ امپائر اور فیصل خان آفریدی فورتھ امپائر ہوں گے۔

Advertisement

دوسرا ٹی ٹوئنٹی

Advertisement

دوسرے میچ کے لیے راشد ریاض اور فیصل خان آفریدی آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔ احسن رضا تھرڈ امپائر جب کہ آصف یعقوب فورتھ امپائر کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے۔

تیسرا ٹی ٹوئنٹی

سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں احسن رضا اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔ فیصل خان آفریدی تھرڈ امپائر جب کہ راشد ریاض چوتھے امپائر کے طور پر موجود ہوں گے۔

پی سی بی کے مطابق تمام میچز بین الاقوامی معیار کے مطابق شفافیت اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ کرائے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version