Advertisement

دوسرا ٹیسٹ؛ پاکستان کا پراعتماد آغاز، کھانے کے وقفے تک ایک وکٹ پر 95 رنز بنا لیے

دوسرا ٹیسٹ؛ پاکستان کا پراعتماد آغاز، کھانے کے وقفے تک ایک وکٹ پر 95 رنز بنا لیے

پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھانے کے وقفے تک ایک وکٹ کے نقصان پر 95 رنز بنا لیے۔

کپتان شان مسعود 38 اور عبداللہ شفیق 37 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان کی واحد وکٹ امام الحق کی گری، جو 17 رنز بنا کر سمن ہارمر کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 51 کے مجموعی اسکور پر گری۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بتایا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، آصف آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ حسن علی کو دوسرے میچ سے ڈراپ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم کا کہنا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کا انتخاب کرتے۔

Advertisement

ان کے مطابق ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، کیشو مہاراج اور مارکو ینسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

آصف آفریدی کا ٹیسٹ ڈیبیو

اس موقع پر پاکستانی سپن بولر آصف آفریدی نے ٹیسٹ انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنا ڈیبیو کیا، انہیں شاہین شاہ آفریدی نے ڈیبیو کیپ پیش کی۔

قومی ٹیم کے ساتھی کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف نے آصف آفریدی کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا واقعی مچل اسٹارک نے شعیب اختر کی تیز ترین گیند بازی کاریکارڈ توڑ دیا ؟ حقیقت سامنے آ گئی
البانیہ: یورپین ڈیس ایبل اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا
راولپنڈی: پاک، ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز کے لیے فول پروف سیکیورٹی و ٹریفک پلان جاری
پی سی بی اور بیکن ہاؤس کا اشتراک، نوجوان کرکٹرز کو تعلیمی اسکالرشپ ملیں گے
سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں برطانیہ نے پاکستان کو ہرا دیا
ویمنز ورلڈکپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش سے متاثر، ایک، ایک پوائنٹ مل گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version