Advertisement

یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم بھارت جا کر کھیلیں اور وہ یہاں نہ کھیلیں، چیئرمین پی سی بی

چیئرمین پی سی بی

یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم بھارت جا کر کھیلیں اور وہ یہاں نہ کھیلیں، چیئرمین پی سی بی

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم بھارت جا کر کھیلیں اور وہ یہاں آ کر نہ کھیلیں۔

لاہور  کے قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے  چیئرمین پی سی بی محسن نقوی   نے کہا کہ   امید ہے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی۔

محسن نقوی  نے کہا کہ آئی سی سی کی میٹنگ میں پاکستان  کے لیے بہترین چیز لے کر نکلیں گے۔ ہم کچھ ایسا ہر گز نہیں کریں گے کہ پیسہ لے کر بات مان جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مسلسل آئی سی سی کے ساتھ رابطہ ہے اور  میں آئی سی سی چیئرمین کے ساتھ رابطے میں ہوں۔ پرامید ہوں کہ قوم  کو  مایوس نہیں کریں گے، میرا وعدہ ہے کہ پاکستان  کے لیے بہتر کریں گے۔ جو بھی فیصلہ ہوگا ہمیں حکومت کے پاس جانا ہوگا۔

چیئرمین پی سی بی نے کہ    پانچ دسمبر کو جے شاہ آئی سی سی کا چارج لے رہے ہیں، امید ہے وہ کرکٹ کی بہتری  کے لیے کام کریں گے۔ بھارت آکر دیکھ لے پاکستان میں تمام معاملات بہترین ہیں۔کرکٹ میں تمام فیصلے برابری  کی بنیاد پر ہوں گے۔

Advertisement

محسن نقوی نے مزید کہا کہ دس اکتوبر کو تعمیراتی کام شروع ہوا تھا۔ بڑی امید ہے کہ دسمبر کی 20 سے 25 تاریخ تک تعمیری کام مکمل کرلیں گے جس سے  اسٹیڈیم میں شائقین کی تعداد 34 ہزار سے 40 ہزار  تک ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ   پنڈی کے اسٹیڈیم پر اگر ایک ڈیڑھ ماہ ذائع نہ کرتے تو نیا اسٹیڈیم بنا سکتے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version