
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مؤثر کردار کا اعتراف، انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب
اسلام آباد: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مؤثر کردار کا ایک بار اعتراف کرتے ہوئے ملک کو انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب کرلیا گیا۔ پاکستان کو اقوام متحدہ میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے اور پاکستان 2026 تا 2028 کی مدت کے لیے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب کرلیا گیا ہے۔ پاکستان سمیت 14 ممالک اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل







