
سانگھڑ: پسند کی شادی کرنے پر شوہر قتل، لڑکی اغوا، تین افراد زخمی
سانگھڑ کے علاقے شہدادپور کی وِلیو لاشاری بستی میں مسلح افراد نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے گھر پر حملہ کر دیا۔ مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کا شوہر ظہور لاشاری جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مسلح افراد لڑکی کو اغوا کرکے فرار ہوگئے، زخمیوں اور متوفی کو







