
حماس رہنما نے غزہ امن معاہدے کی تفصیلات جاری کردیں
غزہ: حماس کے سینئر رہنما اسامہ حمدان نے غزہ امن معاہدے کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ حماس رہنما اسامہ حمدان نے اسرائیل کے ساتھ طے پانے والے امن معاہدے کی اہم شقوں کو سامنے لاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ غزہ میں جاری جنگ کے مکمل خاتمے کا عہد ہے۔ ان کے مطابق اسرائیلی فوج کو غزہ شہر، شمالی حصوں، رفح اور خان یونس سے انخلا کرنا







