
میرپور ماتھیلو: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، صحافی اور کمسن بچی جاں بحق
میرپور ماتھیلو کے نواحی گاؤں پیر بخش حیدرانی میں دیرینہ دشمنی کے تنازع پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں ایک شخص اور ایک کمسن بچی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت طفیل رند کے نام سے ہوئی ہے، جو مقامی صحافی اور شہید نصراللہ گڈانی پریس کلب کے نائب صدر تھے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس فوری طور پر







