
فلوٹیلا کے مزید 171 ارکان بشمول گریٹا تھنبرگ اسرائیل سے بے دخل، مشتاق احمد تاحال زیر حراست
اسرائیل نے غزہ کے محصور شہریوں کے لیے امداد لے جانے والی عالمی صمود فلوٹیلا کے مزید 171 ارکان کو ملک بدر کر دیا ہے، جن میں معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ بھی شامل ہیں۔ تاہم پاکستانی سابق سینیٹر مشتاق احمد خان بدستور اسرائیلی حراست میں موجود ہیں۔ اسرائیلی بحریہ نے اس صمود فلوٹیلا کو بین الاقوامی سمندری حدود میں روکا اور اس پر سوار درجنوں امدادی کارکنوں







