Advertisement
Advertisement

محمد نوازشریف

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نوازشریف نے کہا کہ جاپان اقوام عالم میں اپنی محنت اور لگن سے نمایاں ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے جاپان کے سفیر مٹسوہیرو واڈا نے ملاقات کی۔ تینوں رہنماؤں کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اورمختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محمد نوازشریف نے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان اور جاپان کے مابین بہترین تعلقات کومزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ ملاقات میں مریم نواز نے کہا کہ پاکستان اورجاپان کے مابین دوطرفہ تجارتی حجم بھی بڑھانے کے لئے دلچسپی رکھتے ہیں، اس کے علاوہ تعلیم، صحت اور شہری سہولیات کی بہتری میں جاپان کا پنجاب حکومت سے تعاون لائق تحسین ہے۔ مریم نوازنے کہا کہ پنجاب میں تعلیم، صحت، توانائی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کا بڑا پوٹینشل موجود ہے، صوبے میں سرمایہ کاری کے لئے ساز گار ماحول اورمراعات دے رہے ہیں۔ اس موقع پر جاپانی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔ واضح رہے اس موقع پر سینٹر پرویز رشید، سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، معاون خصوصی راشد نصر اللہ، چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری اور دیگرموجود تھے۔
جاپان اقوام عالم میں اپنی محنت اور لگن سے نمایاں ہے، محمد نوازشریف

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نوازشریف نے کہا کہ جاپان اقوام عالم میں اپنی محنت اور لگن سے...

اپوزیشن
سینیٹ الیکشن کے لئے جوڑ توڑ، سابق صدرکا نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ
Pakistan was is the White list of FATF at the time PMLN
موٹر وے پر خاتون کی بے حرمتی، سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی مذمت