
شہرِ قائد میں ٹریفک حادثات خطرناک حد تک بڑھ گئے، 290 دنوں میں 680 سے زائد اموات
کراچی : شہر قائد میں ٹریفک حادثات کی تعداد تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہے، جہاں رواں سال کے صرف 290 دنوں میں 10 ہزار سے زائد حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان حادثات کے نتیجے میں 680 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جن میں خواتین، بچے اور نوجوان شامل ہیں، جبکہ زخمیوں کی تعداد 10,200 سے تجاوز کر گئی ہے۔ ریسکیو اور پولیس حکام کے مطابق







