Advertisement

2022 میں پاکستان اپنا پہلا خلائی مشن بھیجے گا،فواد چو ہدری

ناروے

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان 2022 میں اپنا پہلا خلائی مشن بھیجے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں چوہدری فواد حسین نے فیوچر سمٹ کے تیسرے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پاکستان 2022 میں پہلا خلائی مشن بھیجے گا، پاکستان میں ماضی میں سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے پر توجہ نہیں دی گئی، لیکن مستقبل میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہوگا۔

فواد چوہدری نے کہا  کہ مغربی پاکستان میں 1951 میں سائنسی تحقیق کی بنیاد رکھی گئی، اُس وقت اسلامی دنیا اور تیسری دنیا میں کوئی ایسا ادارہ نہ تھا، 60 کی دہائی میں پانی پر تحقیق شروع کی گئی، پاکستان دنیا میں پانی پر تحقیق کرنے والا دنیا کا پہلا ملک تھا،88 میں بے نظیر بھٹو کے دور میں پاکستان جنوبی ایشیاء کا پہلا ملک بنا جب فائبر آپٹک متعارف کرائی گئی، آلو، ٹماٹر، پیاز بیچ کر ملک کا خسارہ پورا نہیں ہوسکتا، صرف ٹیکنالوجی پاکستان کو آگے لے جاسکتی ہے، چین، سنگاپور، ملائیشیا، انڈونیشیا، کوریا اور پاکستان میں فرق صرف ٹیکنالوجی کا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ٹیکنالوجی میں سب سے بڑی ناکامی گاڑیوں کا مقامی انجن بنانا ہے، اب مستقبل بیٹری کا ہے، ایئر فورس اور دیگر نجی اداروں کے ساتھ مل کر پاکستان اپنی بیٹری تیار کرے گا، بجلی کی تقسیم بھی بیٹری سے ہوگی، کھمبے اور تاریں ختم ہوجائیں گے، مستقبل زرعی ڈرون کا ہے، ڈرون زرعی مشینری کو گرفت میں کرلے گے، ڈرون فصلوں کی نگرانی کریں گے، سرمایہ کار ڈرون ٹیکنالوجی، کچرے سے بجلی پیدا کرنے اور بائیو انرجی میں سرمایہ کاری کریں۔

انھوں نے مزید کہا کہ  80 کی دہائی میں ہم ہاورڈ اور ایم آئی ٹی کے کیمپس پاکستان لا سکتے تھے، لیکن ہم مدرسے بناتے رہے اور ان کی خدمت میں مصروف رہے، ماضی میں اپنی غلطیوں کی وجہ سے ہم سائنس میں پیچھے رہ گئے ہیں،جو ملک ہمارے ساتھ آزاد ہوئے تھے ان میں اور ہم میں صرف ٹیکنالوجی کا فرق ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version