پاکستان میں بیٹری سے چلنے والے رکشوں کی تیاری آخری مراحل میں ہے،فواد چو ہدری

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں بیٹری سے چلنے والے رکشوں کی تیاری آخری مراحل میں پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فواد چو ہدری نے یہ دعویٰ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کر تے ہوئے کہا ہے کہ اگلے تین سے پانچ سالوں کے دوران پاکستان میں انجن سے چلنے والے تمام رکشوں پر پابندی عائد کر دی جائے گی ۔
پاکستان کوالٹی اسٹینڈرز اس وقت بیٹری کے رکشوں کے اسٹنڈرز بنا رہا ہے، انشاللہٰ چھ سے آتھ ماہ میں پہلا دس ہزار بیٹری رکشوں کا بیج (Badge) سڑک پر آجائیگا۔ تین سے پانچ سالوں میں انجن والا رکشہ سڑکوں پر بین (Ban) کر سکیں گے https://www.bolnews.com/urdu/technology/2019/10/347494/amp/
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 9, 2019
ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں بیٹری سے چلنے والے رکشوں کی تیاری آخری مراحل میں پہنچ گئی ہے اور چھ سے آٹھ ماہ تک ایسے دس ہزار رکشے سڑک پر ہوں گے۔
وا ضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے بیٹری کے ذریعے چلنے والا موٹر سائیکل اور رکشہ خود چلا کر بھی دکھایا تھا۔
ان کا اس تبدیلی کے با رے میں کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی میں تبدیلی سے ماحول میں موجود نقصان دہ دھوئیں میں بھی کمی آئے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

