صوفیہ کے بعد اب ملئیےبو سیف سے

سعودی عرب کی شہریت پانے والی دنیا کی پہلی روبوٹ صوفیہ کے بعد متحدہ عرب امارات کا روبوٹ بو سیف عوام میں تیزی مقبول ہورہا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق تیزی کے ساتھ معاشی انقلاب میں ترقی کی طرف گامزن متحدہ عرب امارات میں ایک یونیورسٹی کےطلبہ نے دنیا کا پہلا عربی بولنے والا روبوٹ طیار کیا ہے جو نہ صرف عربی بولتا ہے بلکہ یو اے ای کی تاریخ اور وہاں کی ثقافت کی بھی لوگوں کو تعلیم دیتا ہے۔
جی ہاں! روایتی اماراتی لباس زیب تن کیے،بوسیف دبئی میں شروع ہونے والے 39ویں ٹیکنالوجی ویک نامی ایک نمائش میں ایک استاد کے فرائض انجام دے رہا ہے۔ اس روبوٹ کو گیارھویں صدی کے مسلم فلسفی اور سائنسدان ابن سینا سے موسوم کیا گیا ہے۔
بوسیف نمائش میں آنے والوں کو متحدہ عرب امارات کی تہذیب، ثقافت اور تاریخ کے بارے میں تعلیم دے رہا ہے۔یواے ای آنے والے سیاح بو سیف سے تاریخ کی تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ عرب زبان بھی سیکھ رہے ہیں۔
بو سیف کو تیارکرنے والی ٹیم نے کہا ہے کہ عربی بولنے والے اس روبوٹ کو عنقریب شاپنگ مالز میں عملے کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے لئے بڑے پیمانے پر تیار کیا جائے گا۔
دوسری جانب دبئی میں جاری ٹیکنالوجی کی عالمی نمائش کا بڑی تعداد میں عوام رخ کر رہے ہیں ۔
6 سے 10 اکتوبر تک ہونے والے اس ایونٹ میں 100 ممالک کی نمائندگی کرنے والی 4 ہزار 500 کمپنیوں نے اپنے شاہکار پیش کیئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

