Advertisement

ٹیکنالوجی کے اعتبار سے ایشیا تمام خطوں سے آگے

wipo report

ٹیکنالوجی کی ترقی میں براعظم ایشیانےسب کوپیچھےچھوڑدیاہے۔

تفصیلات  کےمطابق ٹیکنالوجی میں ترقی،ایشیانےپوری دنیاکوپیچھےچھوڑدیاہے۔ ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن (ڈبلیو آئی پی او) کی رپورٹ میں یہ انکشاف کیاگیاہےکہ ایشیاکا براعظم ٹیکنالوجی کےمیدان میں باقی خطوں کےمقابلےمیں سب سےتیزی سےترقی کررہاہے۔

 سال 2018ء کےدوران دنیابھرمیں 3.3 ملین پیٹنٹ ایپلیکیشنزجمع کروائی گئی ہیں جن میں سے نصف تعدادچین میں جمع کروائی گئی۔ کسی بھی نئی ایجاد / اختراع کواس کےتخلیق کارکے ساتھ رجسٹر کرانےسےدیگرلوگ اس کی نقل نہیں کرسکتے۔

 وائپو کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے دوران ٹریڈ مارک، صنعتی ذیزائن ماڈل اور پیٹنٹس کی تقریبا دو تہائی تعداد براعظم ایشیا کے ممالک میں جمع کرائی گئیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تکنیکی ترقی میں یہ خطہ دنیا کےدیگر خطوں کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل فرانسس گری نے کہا ہے کہ ایشیا دنیا بھرمیں اختراعات یا ایجادات کا گڑھ بن چکا ہے۔ وائپو کے مطابق سال 2018ء میں سال 2017ء کے مقابلہ میں جمع کرائے گئے نئے پیٹنٹس کی تعداد میں 5.2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version