Advertisement

ٹوئٹر کے سابق ملازمین پر سعودی عرب کے لیے جاسوسی کا الزام

Twitter Spy

امریکی عدالت نے ٹوئٹر کے 2 سابق ملازمین پر سعودی عرب کے لیے جاسوسی کا الزام عائد کیا ہے۔

برطانوی میڈیا نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی خبر  کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ ایک امریکی شہری احمد ابو عامو اور ایک سعودی شہری علی الزباراح پر جاسوسی کرنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

سان فرانسسکو  کی عدالت میں جمع کروائی گئی دستاویزات کے مطابق ایک تیسرے شخص کا نام بھی اسی کیس میں ملوث جس کا نام احمد المتاعری بتایا گیا ہے اور اس کی شناخت ایک سعودی شہری کی حیثیت میں کی گئی ہے۔

ان الزامات کے مطابق احمد المتاعری ٹوئٹر میں کام کرنے والے احمد ابو عامو اور علی الزباراح اور سعودی حکام کے مابین رابطے کا ذریعہ تھے۔

بدھ کو احمد ابو عامو عدالت میں پیش ہوئے اور اب اگلی پیشی جمعے کو ہوگی۔

Advertisement

سنہ 2015 میں ٹوئٹر سے نوکری چھوڑ دینے والے احمد پر مزید یہ بھی الزام ہے کہ انہوں  نے ماضی میں امریکہ کی فیڈرل بیورو آف انوسٹیگیشن سے جھوٹ بولا اور غلط معلومات والے دستاویزات فراہم کیں۔

دیگر دونوں افراد، علی الزباراح اور احمد المتاعری کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ سعودی عرب میں ہیں۔

علی الزباراح ٹوئٹر میں بطور انجنئیر کام کر رہے تھے اور ان پر الزام ہے کہ انہوں  نے سنہ 2015 میں سعودی حکام کے کہنے پر ٹوئٹر کے 6000 صارفین کی معلومات اکٹھا کی تھیں۔

اس واقعے کے بعد ٹوئٹر میں ان سے پوچھ گچھ کی گئی اور انہیں  دفتر سے معطل کر دیا گیا جس کے بعد وہ اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ سعودی عرب چلے گئے۔

ٹوئٹر نے اپنے باضابطہ بیان میں کہا ہے کہ ’ہم جانتے اور سمجھتے ہیں کہ ہماری سروس کو نقصان پہنچانے کے لیے برے عناصر کس حد تک جا سکتے ہیں۔‘

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ہماری سروس استعمال کرنے والے صارفین کس قدر خطرے مول لیتے ہیں اپنی ذاتی رائے پیش کرنے میں اور اپنی طاقت کا غلط استعمال کرنے والوں پر سوال اٹھانے میں۔ ہمارے پاس ایسے ذرائع ہیں جن کی مدد سے ہم ان کے تحفظ کو یقینی بنا سکتے ہیں تاکہ وہ اپنا ضروری کام جاری رکھ سکیں۔‘

Advertisement

واضح رہے کہ سعودی عرب مشرق وسطی میں  امریکا کا انتہائی اہم اتحادی ملک ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نیتن یاہو کا دعویٰ محض رعونیت ، اسرائیلی مدد کے بغیر بھی موبائل فونز بنانا ممکن
ایپل کا نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’’آئی او ایس 26‘‘ صارفین کیلیے کب دستیاب ہوگا ؟
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version