Advertisement

جاسوسی کےپیشِ نظرٹک ٹاک کےاستعمال پرپابندی

ٹک ٹاک

امریکا نے جاسوسی کے خطرے کے پیش نظر اپنے فوجیوں کو چینی معروف ایپلیکیشن ٹک ٹاک کے استعمال سے روک دیاہے ۔

غیر ملکی  خبررساں ادارے کےمطابق امریکی فوج کےترجمان نے بتایاہے کہ آن ڈیوٹی امریکی فوجیوں کو  ٹک ٹاک کےاستعمال سے روک دیا گیا ہے اور کیڈٹ کمانڈ کی جانب سے حکم دیا گیا ہے کہ فوجی جوان ٹک ٹاک کے استعمال میں حد سے زیادہ احتیاط برتیں۔

ان  کامزیدکہناتھاکہ امریکافوجیوں کوان کی ذاتی معلومات اور ڈیٹا کو  شئیرکرتے وقت کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کےاستعمال کےخطرات سےمحتاط رہنے کی بھی مسلسل یادہانی  کرواتا ہے  ۔

امریکی سینیٹر چک شومر کی جانب سے امریکی فوج کے سیکریٹری ریان مک کارتھی کو خط لکھا گیا ہے جس میں معروف ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا تھا۔

خط میں کہا گیا تھا کہ قومی سلامتی کے ماہرین نے ٹک ٹاک استعمال کرنے والے صارف کی حساس نوعیت کی ذاتی معلومات، آئی پی ایڈریس اور جگہ سے متعلق معلومات اکٹھی کرنے سے متلعق شکوک شبہات کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement

خط میں انہوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ چینی قوانین کے تحت مقامی کمپنیوں کو خفیہ ایجنسیز سے تعاون کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

اس حوالے سے امریکی فوج کے سیکریٹری ریان مک کارتھی کا کہنا ہے کہ امریکی فوج سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ٹک ٹاک کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔

واضح  رہے کہ چینی کمپنی بائٹ ڈانس کی ریکارڈ کے مطابق ٹک ٹاک ایپیلی کیشن کے امریکا میں 2 کروڑ 65 لاکھ فعال صارفین ہیں جن کی عمریں 16 سے 24 سال کے درمیان ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی سینیٹر چک شومر نے روسی انجینئرز کی تیار کردہ نئی ایپلی کیشن ’فیس ایپ‘ کو  بھی معلومات اکٹھی کرنے کی سازش قرار دیا تھا اور  اداروں سے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version