پرنٹراب آپ کی جیب میں !

یونیورسٹیز اور دیگر تعلیمی اداروں میں طالب علموں کواسائمنٹ کے پرنٹرنکلوانےمیں مشکلات درپیش رہتی ہے،لیکن جدیدسائنس نے طالب علموں کی اس مشکل کاحل ڈھونڈ لیا ہے ۔
جدید ٹیکنالوجی نےدنیاکا سب سےچھوٹاپرنٹر جس کاوزن صرف 110 گرام ہے ایجاد کرلیا ہے ۔جس کا نام ’’پرن کیوب‘‘ رکھا گیا ہے۔
پرِن کیوب کانامی یہ پرنٹر اپنی جادوئی خصوصیت کی بنا پر یہ کاغذ، کپڑے، لکڑی، انسانی جلد، دھات اور غیرہموار سطح پر برق رفتاری سے رنگین تصاویر، پیغامات اور ٹیکسٹ چھاپ سکتا ہے۔
وائی فائی اور آئی فون ایپ سے کنٹرول ہونے والی اس اہم ایجاد کی قیمت 500 ڈالر کے لگ بھگ ہے لیکن یہ بنا رکے چھ گھنٹے تک چھپائی کرسکتا ہے۔
سب سے اہم بات یہ ہے کہ پرن کیوب کئی سطحوں پر یکساں رفتار سے ہموار پرنٹنگ کرتا ہے۔ اس میں نصب آپٹیکل سینسر پہلے سطح کا انتخاب کرتا ہے اور اندر نصب کارٹریج کو رنگ بکھیرنے کا حکم دیتا ہے۔
پرن کیوب میں نصب بیٹری چارج ہونےکےبعد مسلسل چھ گھنٹوں تک کام کرسکتی ہے ۔
اگر آپ اس کی بیٹری کو دراز میں رکھدے تو ایک سال تک بھی اس کی بجلی ختم نہیں ہوتی۔ ایک رنگین کارٹریج مسلسل 415 صفحات چھاپ سکتی ہے۔
پرنٹر کی میموری میں ایک وقت میں 20 تصاویر اور ڈیزائن سماسکتے ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News