Advertisement

ہواووےکمپنی کا 2019میں سالانہ آمدنی ریکارڈ 122 بلین امریکی ڈالر

چین کی

چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ہواووے نے  2019  کی سالانہ  آمدنی کےریکارڈکااعلان کردیاہے۔

چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ہواووےکی جانب سے 2019 کی سالانہ آمدنی کےریکارڈکااعلان کردیاگیاہے۔

امریکا کی جانب سے پابندیاں عائد کیے جانے کے باوجود بھی ہواووے کمپنی کا 2019 میں سالانہ آمدنی ریکارڈ 122 بلین امریکی ڈالر رہا۔

برطانوی اخبارکی رپورٹ کےمطابق کمپنی کےروٹیٹنگ چیئرمین ایرک زونےبتایا کہ کمپنی کی 2019 کی سالانہ آمدن 850 بلین یوان رہی جو جنوری 2019 میں کی جانے والی توقع کے مطابق کم ہے۔

https://twitter.com/Huawei/status/1211819211699261440?s=20

Advertisement

ایرک زوکاکہناتھاکہ اگر کمپنی کی 2018 کی سالانہ آمدنی کامقابلہ کیاجائےتو 2019 کی سالانہ آمدنی میں پچھلےسال کےمقابلے میں 18 فیصداضافہ ہواہے۔

کمپنی کےروٹیٹنگ چیئرمین کامزیدکہناتھاکہ 2019ہواووے کے لیے بہت بڑا سال تھا جب کہ آئندہ سال کمپنی کےلیےکافی مشکل ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ امریکاکی جانب سےکمپنی کی تمام ترمصنوعات پرپابندی عائد ہے۔

امریکاکی جانب سے چینی کمپنی پر پابندیوں کےباوجودگزشتہ سال کےپہلے نوماہ میں کمپنی کی آمدن میں 24.4 فیصد اضافہ ہواتھا ۔

پابندی کےباوجود’’ہواوے‘‘،’’ایپل‘‘سےآگے

کمپنی کے مطابق ہواوے کو 86.2 ارب ڈالرز کا منافع ہوا ہے اور اسکے منافع کی شرح میں 8.7 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےہواووے کو امریکی کمپنیوں کےساتھ کاروبارکرنےسےبھی روک دیاہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےہواوے کورواں سال مئی میں ایک ایگزیکٹو آرڈر کےذریعے بلیک لسٹ کیا تھا جس کے لیےکمپنی کےچینی حکومت سےمبینہ روابط کوبنیادبنایاگیاتھا۔

امریکا نے تشویش کا اظہار کیا تھا کہ چین نگرانی کےلیےاپنی ٹیلی کام کمپنی ہواوےکی مصنوعات کواستعمال کرسکتاہے۔

جس پرہواوےنےان الزامات کومسترد کرتےہوئےکہاتھاکہ اس کا کام کسی کے لیے بھی خطرےکاباعث نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version