چین میں’’ایپل‘‘کےتمام اسٹورزدوبارہ کُھل گئے

چین میں کوروناوائرس کےباعث اموات میں حالیہ کمی اور عارضی ہسپتالوں کےختم ہونےکےبعدامریکہ کی ٹیکنالوجی کمپنی ”ایپل“ کے آخری 42 سٹورز دوبارہ کھل گئے ہیں۔
فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق کمپنی کی ویب سائٹ کےمطابق ایپل کے تمام اسٹورزمخصوص اوقات میں کھلیں گے۔
ایپل نےکورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث یکم فروری سے چین میں اپنے تمام اسٹورز، کارپوریٹ دفاتر اوررابطہ سینٹرزبند کرنےکا اعلان کیا تھا تاہم کورونا وائرس کے پھیلاؤ کوروکنےکےلیے چینی اقدامات کےباعث اموات میں حالیہ ہفتوں میں کمی ہونےکےبعدایپل نے گزشتہ چنددنوں میں آہستہ آہستہ اپنے سٹورزکھول دیئےہیں۔
اس سےقبل رواں ہفتےکےشروع میں اٹلی میں اپنےتمام 17 دفاتربندکردئیےہیں ۔
کوروناوائرس کےباعث گزشتہ ماہ ایپل کی دوسری سہ ماہی کی آمدنی اوردنیابھرمیں آئی فون سپلائی میں کمی ہوئی ہے۔
دوسری جانب گزشتہ روزکورروناوائرس کے خطرےکےپیشِ نظرمائیکروبلا گنگ ویب سائٹ ٹوئٹرنےدنیابھرمیں اپنےدفاتربند کرنے کا اعلان کیاتھا جبکہ تمام ملازمین کوگھرسے کام کرنےکی ہدایت کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News