کوروناوائرس:گوگل کاڈوڈل بھی آگاہی مہم کاحصہ بن گیا

مہلک کوروناوائرس نےجہاں پوری دنیاکواپنی لپیٹ میں لئےلیاہےوہیں اس سےبچنےاورپھیلاؤکوروکنےکےلئےسوشل میڈیاپلیٹ فارمز بھی پیش پیش ہیں۔
کوروناوائرس سےبچاؤکی احتیاطی تدابیربتانےکےلئے ٹوئٹر،فیس بک ،انسٹاگرام، ٹک ٹاک کےبعداب دنیا کاسب سےبڑاسرچ انجن گوگل بھی میدان میں آگیاہے۔
عالمی شہرت یافتہ سرچ انجن گوگل نے بھی کورونا وائرس سے بچنے کیلئے آگہی پھیلانے میدان میں آگیا اور اپنا نیا ڈوڈل جاری کردیا۔
گوگل نے اپنےاس نئےڈوڈل میں ہنگری کے معالج Ignaz Semmelweis کواعزاز دیتے ہوئے ہاتھ دھونے کا طریقہ بتایا۔
گوگل سےقبل ٹوئٹرنےبھی آگاہی مہم میں حصہ لیتےہوئےلوگوں کو ’’ہاتھ دھونے کاطریقہ بتانےکاایموجی بھی متعارف کرواچکاہے اس کےعلاوہ انسٹاگرام اورفیس بک اس آگاہی مہم کاحصہ بن چکےہیں۔
واضح رہے کورونا وائرس سے 178ممالک متاثرہوچکےہیں جس میں 10ہزارافراد ہلاک اور 2لاکھ سے زائدمتاثرہوچکےہیں جبکہ 88ہزار مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News