کوروناوائرس:ٹوئٹرکادنیابھرمیں دفاتربند کرنےکااعلان

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرنےکوروناوائرس کےخوف کےباعث پوری دنیا میں قائم اپنےدفاتربندکرنےکااعلان کردیاہے۔
تفصیلات کےمطابق پوری دنیا میں تیزی سے پھیلنے والےکوروناوائرس کےخوف کےباعث ٹوئٹرانتظامیہ نےدنیابھرمیں قائم اپنے تمام دفاتربند کرتےہوئےتمام ملازمین کوگھرسےکام کرنےکی ہدایت کی ہے۔
ٹوئٹرانتظامیہ کےمطابق اس سےقبل ہانگ کانگ، جاپان اور جنوبی کوریا کےتمام ملازمین کودفترنہ آنےاورگھروں میں رہ کرکام کرنے کی ہدایت کی گئی تھی مگر کووڈ-19 کے پھیلنے کے خدشے کے باعث تمام دفاتر کے لیے یہ قدم اٹھایا گیاہے۔
ٹوئٹرانتظامیہ کامزید کہناہےکہ ملازمین کےمعاہدے، کام کرنےکےگھنٹے اوردیگر خدمات کامعاوضہ ویسے ہی دیا جائےگاجیسےدفاتر آنے پر دیا جارہا تھا۔
واضح رہےکہ گزشتہ برس دسمبر میں چین کےشہرووہان سے شروع ہونےوالا خطرناک کورونا وائرس اب تک دنیا کے 123 ممالک میں پھیل چکا ہے جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 26 ہزار 420 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 4 ہزار 636 افرادہلاک ہوچکےہیں ۔ تاہم کورونا وائرس سے 60 ہزار 314 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب گزشتہ روزعالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)نےچین کےشہرووہان سےپھیلنےوالے کورونا وائرس کوعالمگیروباقرا دے دیاہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

