پاکستان میں پانی سے بجلی پیدا کرنے کی بہت صلاحیت موجود ہے، وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماضی میں ہائیڈرو پاؤر سیکٹر میں دلچسپی نہیں لی گئی لیکن پاکستان میں پانی سے بجلی پیدا کرنے کی بہت صلاحیت موجود ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 1124 میگاواٹ کوہالہ ہائیڈرو پاورپروجیکٹ سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان بھر میں پانی کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ تیل سے بجلی پیدا کرنے کی وجہ سے ماحول پر اثر پڑتا ہے اور درآمدی فیول سے بجلی پیدا کر کے ملک پر ظلم کیا جاتا ہے لیکن ہم کلین انرجی کی طرف توجہ دیں گے تاکہ فیول درآمدنہ کرنا پڑے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں اس پروجیکٹ سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
اس سے قبل وفاقی وزیر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ونڈ انرجی کے شعبے میں غیر ملکی کمپنیوں کے لیے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، غیرملکی کمپنیاں پاکستان میں مصنوعات تیار کر کے دیگر ممالک کو برآمد کرسکتی ہیں۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ حکومت نے متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداور کا ہدف چار فیصد سے بڑھا کر تیس فیصد مقرر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

