ریڈمی، اسمارٹ فون نوٹ 8 متعارف
ریڈمی کی جانب سے اسمارٹ فون نوٹ 8، 2021 متعارف کرادیا گیا ہے۔
ریڈمی نوٹ 8 کا ریفریش ماڈل ہے جس کو 2019 میں پیش کیا گیا تھا جو کہ دنیا بھر میں بہت زیادہ مقبول ہوا تھا۔
اس موبائل کے ڈھائی کروڑ یونٹ فروخت ہوئے اور اسی کو دیکھتے ہوئے ممکنہ طور پر اس کا نیا ورژن بھی متعارف کرادیا گیا ہے۔
ریڈمی نوٹ 8، 2021 میں میڈیا ٹیک کا ہیلیو جی 85 پراسیسر موجود ہے، 6.3 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جس کے تحفظ کے لئے گوریلا گلاس 5 کوٹنگ بھی کی گئی ہے۔
فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جو 48 میگا پکسل مین کیمرے، 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے پر مشتمل ہے۔
فون کے اندر 4000 ایم اے ایچ بیٹری 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے۔
کمپنی کی جانب سے فی الحال قیمت اور دستیابی کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News