Advertisement

آئی فون نے گاڑی کے حادثے کے بعد ایک جوڑے کی زندگی بچالی

آئی فون

آئی فون نے گاڑی کے حادثے کے بعد ایک جوڑے کی زندگی بچالی

آئی فون نے امریکا میں ایک جوڑے کی زندگی بچالی، جن کی گاڑی ایک پہاڑی سے نیچے 300 فٹ گہرائی میں گرگئی تھی۔

یہ واقعہ ریاست کیلیفورنیا کے علاقے اینجلز نیشنل فارسٹ میں پیش آیا، کلوئی فیلڈز اور ان کے بوائے فرینڈ کرسٹین زیلڈا اس پہاڑی سلسلے میں سفر کررہے تھے جب ان کی گاڑی پہاڑی سے نیچے گرگئی۔

کلوئی فیلڈز کے مطابق ہم ایک گاڑی کو گزرنے کا راستہ دے رہے تھے جب اچانک ہماری گاڑی نیچے جاگری۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں گاڑی زمین سے ٹکرا کر الٹ گئی تھی مگر کرشماتی طور پر وہ دونوں محفوظ رہے حالانکہ گاڑی کو بہت زیادہ نقصان پہنچا۔

کلوئی فیلڈز نے بتایا کہ ہم دونوں رینگ کر گاڑی سے باہر نکلے تو معلوم ہوا کہ چند خراشوں کے سوا انہیں کچھ نہیں ہوا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت دوپہر کے 2 بجے تھے اور وہ سڑک سے سیکڑوں فٹ نیچے موجود تھے، جبکہ گاڑی میں رکھے فون بھی کہیں گم ہوگئے تھے، مگر خوش قسمتی سے کرسٹین زیلڈا نے کلوئی فیلڈز کا آئی فون 14 ڈھونڈ لیا جو گاڑی سے 10 گز دور جاگرا تھا۔

Advertisement

کلوئی فیلڈز کے مطابق اس علاقے میں موبائل سگنل موجود نہیں تھے جبکہ فون کی اسکرین بھی متاثر ہوئی تھی، مگر فون کی اسکرین پر ایک میسج موجود تھا جس میں کریش ڈیٹیکشن کا ذکر کرتے ہوئے ایمرجنسی سروسز سے رابطے کا آپشن دیا گیا تھا، جس کے بعد کلوئی فیلڈز ایمرجنسی سروسز کو ٹیکسٹ میسج بھیجنے میں کامیاب ہوگئیں۔

موبائل یا وائی فائی سگنل نہ ہونے کے باوجود ان کا میسج سیٹلائیٹ فیچر کے ذریعے ایمرجنسی سروسز تک پہنچا۔

ایمرجنسی سروسز کی جانب سے انہیں 30 منٹ کے اندر اس جگہ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔

کلوئی فیلڈز کو معلوم بھی نہیں تھا کہ ان کے فون میں سیٹلائیٹ فیچر موجود ہے کیونکہ کمپنی نے اسے نومبر میں ہی امریکا اور کینیڈا میں متعارف کروایا ہے۔

اس فیچر سے صارفین اپنی لوکیشن بھی آسانی سے شیئر کرسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ ایپل کی آئی فون 14 سیریز کو ستمبر میں متعارف کروایا گیا تھا۔

اس سیریز کے فونز میں 2 فیچرز ایسے ہیں جو لوگوں کے تحفظ کے لیے بہت اہم ہیں۔

Advertisement

کریش ڈیٹیکشن اور سیٹلائیٹ کے ذریعے ایمرجنسی ایس او ایس میسجز بھیجنے جیسے فیچرز کا مقصد انسانی زندگیاں بچانا ہی ہے۔

 

 

 

 

 

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) میں ایک اور بڑی تبدیلی کردی
کونسی موبائل فون ایپلی کیشن سیکیورٹی کیلئے خطرہ ہے؟
فیس بک صارفین کے لئے تشویشناک خبر
ٹک ٹاک اپنے صارفین کے لئے بہترین فیچر متعارف کروانے کو تیار
واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل آسان کر دی
چیٹ جی پی ٹی کے نئے 4 ماڈل کے آڈیو،و یڈیو میں انسانی احساسات شامل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version