Advertisement

فراری نے پہلی چار دروازوں والی گاڑی بنالی

گاڑی

فراری نے پہلی چار دروازوں والی گاڑی بنالی

اطالوی کمپنی فراری ایس پی اے 2023ء کے لیے پہلی مرتبہ 4 دروازوں والی فراری ایس یو وی متعارف کروانے جارہی ہے۔

لگژری اسپورٹس کاریں بنانے والی کمپنی فراری نے اس گاڑی کو 2023ء پوروسانگوے کا نام دیا ہے۔

اطالوی کار ساز ادارے نے مارکیٹ کے مسلسل دباؤ کے مدنظر 4 دروازوں والی پہلی ایس یو وی تیار کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فراری کی پوروسانگوے میں کیئن ٹربو اور اورس جیسی اعلیٰ ترین کارکردگی کی حامل ایس یو وی کے ساتھ ساتھ بینٹلی بینٹیگا اور رولز روئس کلینن جیسی انتہائی لگژری ماڈلز کی خوبیاں بھی موجود ہیں۔

پورو سانگوے میں وی 12 کا گونجدار انجن لگایا گیا ہے، انجینیئرز نے کار کو چلانے میں مدد گار ایسے جدید ترین سسپیشن سسٹم سے آراستہ کیا ہے جو فراری کی خوبی ہے۔

سسپنسن سسٹم میں ایس یو وی کے چاروں کناروں پر ایک ایک موٹر نصب ہے جو حرکت کے دوران کار کو متوازن رکھتی ہیں۔

Advertisement

اس سسپنشن سسٹم کی بدولت پوروسانگوے کو روایتی اینٹی رول بارز کی ضرورت نہیں رہتی اور ناہموار راستے پر بھی پر آرام دہ سفر کیا جاسکتا ہے۔

پورو سانگوے 2023ء میں مارکیٹ میں متعارف کروائی جائے گی، نئی فراری کئی معیاری سہولتوں سے مزین ہے جیسا کہ آرام دہ فرنٹ سیٹیں اور الیکٹروکرومک گلاس کی چھت اور دھوپ تاپنے کے شوقین افراد کے لیے دلچسپی کی حامل ہے۔

وی 12 انجن کی 6.5 لیٹر قسم کے ساتھ پوروسانگوے کار 193 میل فی گھنٹہ کی زیادہ سے زیادہ رفتار کے ساتھ چلائی جاسکتی ہے۔

پوروسانگوے تقریباً یقینی طور پر فراری کی کم سے کم ایندھن کی بچت والی پیشکش ہوگی۔

اس نئی فراری کی قیمت 4 لاکھ ڈالر (تقریباً 9 کروڑ پاکستانی روپے) ہو گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اسپورٹس کاروں کے برانڈز پورشے اور لیمبورگینی بھی 4 دروازوں کے تصور سے خاصہ فائدہ اٹھا چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) میں ایک اور بڑی تبدیلی کردی
کونسی موبائل فون ایپلی کیشن سیکیورٹی کیلئے خطرہ ہے؟
فیس بک صارفین کے لئے تشویشناک خبر
ٹک ٹاک اپنے صارفین کے لئے بہترین فیچر متعارف کروانے کو تیار
واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل آسان کر دی
چیٹ جی پی ٹی کے نئے 4 ماڈل کے آڈیو،و یڈیو میں انسانی احساسات شامل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version