ایلون مسک نے کتے کو ٹوئیٹر کا سی ای او بنا دیا؟

ایلون مسک نے کتے کو ٹوئیٹر کا سی ای او بنا دیا؟
ٹوئیٹر کے مالک بننے کے بعد سے اپنے انوکھے عمل کے باعث مسلسل تنازعات کا شکار رہنے والے ایلون مسک نے نیا شوشہ چھوڑ دیا۔
اسپیس ایکس اور ٹیسلا کمپنی کے سی ای او ایلون مسک گزشتہ سال 44 ارب ڈالرز میں ٹوئیٹر کو خریدنے کے بعد سے اس میں نت نئے تجربات کرتے رہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹوئیٹر صارفین محتاط ہوجائیں، ٹوئیٹر انتظامیہ نے بڑی پابندی عائد کردی
انہوں نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں ٹوئیٹر کے نئے سی ای او کا اعلان کیا ہے جو کوئی انسان نہیں بلکہ ایک ’کتا‘ ہے۔
ایلون مسک نے ٹوئیٹر پر ایک کتے کی تصویر شیئر کی ہے جس نے سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ پہنی ہوئی ہے جس پر سی ای او لکھا ہوا ہے۔
کتے کی تصویر کے ساتھ ایلون مسک نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ٹوئیٹر کا نیا سی ای او حیرت انگیز ہے اور اس دوسرے آدمی سے بہت بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹوئٹر صارفین کیلئے خوشخبری، ایلون مسک نے بڑا اعلان کر دیا
ایلون مسک کی اس ٹوئیٹ کے بعد سے صارفین ملے جلے رد عمل کا اظہار کر رہے ہیں تاہم اس حوالے سے کوئی مصدقہ اطلاع نہیں مل سکی ان کی اس ٹوئیٹ کا اصل مقصد کیا ہے۔
So much better than that other guy!
— Elon Musk (@elonmusk) February 15, 2023
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News