Advertisement

ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کے لئے اب تک کا بہترین فیچر متعارف کروادیا

مختصر دورانیے کی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کے لئے اب تک کا سب سے بہترین فیچر متعارف کروادیا ہے۔

ٹک ٹاک اب زیادہ طویل دورانیے کی ویڈیوز کو اپنے پلیٹ فارم کا حصہ بنانے کے لیے تیار ہے۔

جی ہاں ٹک ٹاک کی جانب سے ویڈیوز کے دورانیے میں نمایاں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

ویڈیو شیئرنگ ایپ میں 15 منٹ طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ ابھی ٹک ٹاک پر 10 منٹ طویل ویڈیو پوسٹ کی جا سکتی ہے۔

Advertisement

ٹک ٹاک کی جانب سے بتدریج ویڈیوز کے وقت میں اضافہ کیا گیا ہے، پہلے 15 سیکنڈ سے بڑھا کر 60 سیکنڈ کیا گیا اور جولائی 2021 میں یہ دورانیہ 3 منٹ جبکہ فروری 2022 میں 10 منٹ کیا گیا تھا۔

کمپنی کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ 15 منٹ دورانیے کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

سوشل میڈیا کمپنی کا کہنا تھا کہ اس نئے فیچر کی آزمائش مخصوص خطوں کے محدود صارفین میں کی جا رہی ہے۔

کمپنی کی جانب سے ابھی یہ نہیں بتایا گیا کہ 15 منٹ طویل ویڈیوز کا فیچر کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/technology/2023/10/368349/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/technology/2023/10/368349/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فیس بک صارفین کے لئے تشویشناک خبر
ٹک ٹاک اپنے صارفین کے لئے بہترین فیچر متعارف کروانے کو تیار
واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل آسان کر دی
چیٹ جی پی ٹی کے نئے 4 ماڈل کے آڈیو،و یڈیو میں انسانی احساسات شامل
موبائل فونز کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی ہوگئی
موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے اچھی خبر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version