Advertisement

یوٹیوب صارفین کے لئے بڑی خبر آ گئی

ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب صارفین کے لئے بڑی خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیوب نے نیٹ فلکس، ایپل ٹی وی پلس اور ڈزنی پلس کے بعد اپنی پریمیئم سروس کی قیمتیں بھی بڑھا دیں۔

کمپنی کی جانب سے برطانیہ میں یوٹیوب پریمیئم فیملی پلین کی قیمت 17.99 پاؤنڈز سے بڑھا کر 19.99 پاؤنڈز جبکہ امریکا اور کینیڈا میں قیمتوں میں 30 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔

یوٹیوب اپنی پریمیئم سروس میں صارفین کو اشتہارات کے بغیر ویڈیوز دیکھنے کے ساتھ ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے اور دیگر ایپس کے پسِ منظر میں ویڈیو چلانے کی سہولت دیتا ہے۔

یوٹیوب پریمیئم صارفین کو ای میل کے ذریعے قیمتوں کے اضافے کے متعلق بتایا گیا۔

Advertisement

ای میل میں یوٹیوب کا کہنا تھا کہ کمپنی نے یوٹیوب پریمیئم اس لیے بنایا تھا کہ صارفین مداخلت کے بغیر یوٹیوب کا تجربہ کریں تاکہ ویڈیو، تخلیق کاروں اور میوزک آرٹسٹ کے قریب ہوا جاسکے۔

ای میل میں مزید بتایا گیا کہ بہتر سروس اور فیچرز کا تسلسل جاری رکھنے کے لیے قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق 21 نومبر سے ہوگا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/technology/2023/11/746030/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/technology/2023/11/746030/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
موبائل فونز کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی ہوگئی
موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے اچھی خبر
ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) کے ذریعے پیسے کمانے کا طریقہ بتادیا
صارفین کی آسانی کیلئے واٹس ایپ میں بڑی تبدیلیاں
گوگل نے بیماری کی تشخیص کو آسان بنا دیا
صارفین کی آسانی کیلئے گوگل کا بڑا اقدام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version