Advertisement

واٹس ایپ اسٹیٹس اپ ڈیٹ کرنے کے لئے نیا فیچر متعارف

واٹس ایپ

واٹس ایپ اسٹیٹس اپ ڈیٹ کرنے کے لئے نیا فیچر متعارف

میٹا کمپنی کی جانب سے واٹس ایپ کو بہتر بنانے اور صارفین کی دلچسپی حاصل کرنے کے لئے مستقل طور پر کوششیں جاری ہیں۔

اس حوالے سے WABetaInfo کی جاری رپورٹ کے مطابق اب صارفین انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت کے بغیر ایک ساتھ متعدد دیگر ڈیوائسز پر واٹس ایپ تک رسائی اور استعمال کرنے کے امکانات کے بعد، منسلک ڈیوائسز سے اسٹیٹس اپ ڈیٹ کرنے کی صلاحیت کو متعارف کر رہی ہے۔

نیا فیچر ان صارفین کی سہولت کے لیے ہے جو اکثر اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس پر اپ ڈیٹس شیئر کرتے ہیں اور صارفین گوگل پلے اسٹور سے اینڈرائیڈ 2.24.1.4 اپ ڈیٹ کے لیے واٹس ایپ بیٹا انسٹال کرنے کے بعد اس فیچر سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

یہ اپ ڈیٹ ابتدائی طور پر کچھ بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب ہو گی، اور آنے والے ہفتوں میں اس سے بھی زیادہ لوگوں کے لیے متعارف کرائی جائے گی۔

اس کے علاوہ یہ نیا فیچر صارفین کو اسٹیٹس اپ ڈیٹس کے ذریعے تصاویر، ویڈیوز، GIFs، ٹیکسٹ پیغامات کا اشتراک کرنے کے قابل بنائے گا۔

Advertisement

یہ فیچر نہ صرف صارفین کو منسلک ڈیوائسز سے اسٹیٹس اپ ڈیٹس کا اختیار دیتا ہے بلکہ یہ اس بات کو بھی یقینی بناتا ہے کہ واٹس ایپ پر ملٹی ڈیوائس کا تجربہ مستقل اور جامع رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چلی میں دنیا کی سب سے بلند ترین فلکیاتی رسد گاہ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا
واٹس ایپ اپنے صارفین کی بڑی مشکل آسان کرنے کو تیار
اے آئی امراض قلب میں مبتلا ہزاروں افراد کے لیے مسیحا بن گئی
ایپل صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی
سائنسدان نے پہلی باربلیک ہول کے اندر کے مناظر پیش کر دیئے
آپ چوری شدہ موبائل فون تو نہیں خرید رہے؟ تصدیق کا آسان ترین طریقہ جانیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version