Advertisement

اینڈرائیڈ فون استعمال کرنے والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی

اینڈرائیڈ صارفین یہ 28 خطرناک ایپس فوراً ڈیلیٹ کردیں ورنہ آپ بڑی مشکل میں پھنس جائیں گے!!!

اینڈرائیڈ فون استعمال کرنے والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔

حال ہی میں نئے وائرس کے ذریعے اینڈرائیڈ فونز صارفین کا ڈیٹا چوری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، کیسپرسکی ریسرچرز کی طرف سے تین نئے خطرناک اینڈرائیڈ وائرس کی مختلف اقسام کا تجزیہ کیا گیا ہے۔

Tambir ،Dwphon اور Gigabud متنوع خصوصیات کے حامل ہیں جس میں دیگر پروگراموں کو ڈاؤن لوڈ کرنے اور ڈیٹا کی چوری سے لے کر دوہری تصدیق اور اسکرین ریکارڈنگ کو نظرانداز کرنے، صارف کی رازداری اور سکیورٹی کو خطرے میں ڈالنے تک کی خاصیت شامل ہیں۔

2023 میں کیسپرسکی سلوشنز نے میل ویئر، ایڈویئر اور رسک ویئر سے موبائل ڈیوائسز پر ہونے والے تقریباً 33.8 ملین حملوں کو روکا جو اس طرح کے حملوں کے پچھلے سال کے اعداد و شمار سے 50 فیصد عالمی اضافے کو نمایاں کرتا ہے۔

گزشتہ برس کیسپرسکی نے 1.3 ملین سے زیادہ منفرد نقصان دہ انسٹالیشن پیکجز کا پتہ لگایا جو اینڈرائیڈ پلیٹ فارم کو نشانہ بناتے تھے اور مختلف طریقوں سے تقسیم کیے گئے۔

Advertisement

اس حوالے سے کاسپرسکی کے ٹیکنیکل گروپ مینیجر حفیظ رحمان کا کہنا ہے کہ صارفین کو احتیاط برتنی چاہیے اور غیر تصدیق شدہ ذرائع سے ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے سے گریز کرنا چاہیے، ایپ کی اجازتوں کا باریک بینی سے جائزہ لیں۔

انہوں نے کہا کہ اکثر ان ایپس میں استحصال کی فعالیت کی کمی ہوتی ہے اور یہ مکمل طور پر صارف کی طرف سے دی گئی اجازتوں پر منحصر ہوتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یوٹیوب میں صارفین کے لئے دلچسپ فیچر متعارف
بچوں کو کس عمر میں موبائل فون دینا چاہیے؟ بل گیٹس کی رائے جانیے
چین نے خلائی بستی کا خاکہ پیش کردیا
انسٹاگرام میں 4 بہترین فیچرز متعارف
جُھنڈ کیساتھ اڑنے کی صلاحیت رکھنے والی روبوٹک مکھی
ڈیپ فیک ویڈیوز کی روک تھام کیلئے گوگل کا بڑا اقدام
Next Article
Exit mobile version