شرمیلا فاروقی کی حمزہ علی عباسی کے پیرس میں ہنی مون پر شدید تنقید

سابق رکن سندھ اسمبلی اور پیپلز پا رٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے اداکار حمزہ علی عباسی اور ان کی اہلیہ نیمل کے پیرس میں ہنی مون پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’شادی سادگی سے لیکن ہنی مون پیرس میں‘‘
تفصیلات کے مطابق اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور 25 اگست کو رشتہ ازواج میں منسلک ہوئے اور نکاح کی تقریب انتہائی سادگی سے رکھی جب کہ ان کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا گیا تھا ۔
دوسری طرف چند روز قبل ہی اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور ہنی مون کے لیے پیرس پہنچے جس کی نیمل خاور نے تصاویر اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیں تاہم ان کا ہنی مون کے لئے پیرس کا انتخاب سابق رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کو ذرا نہیں بھایا اور انھوں نے تنقید کرتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ’’شادی سادگی سے لیکن ہنی مون پیرس میں۔۔۔
سوشل میڈیا صارفین نے شرمیلا فا رو قی کی اس کی پوسٹ پر نا راضگی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ شرمیلا فاروقی کے ساتھ مسئلہ کیا ہے؟ حمزہ علی عباسی جو چاہیں وہ کرسکتے ہیں، ایک صارف نے کہا کہ اللہ حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کو بُری نظر سے بچائے، ایک اور صارف نے کہا کہ آپ کیوں حسد کر رہی ہیں ان کی مرضی انکا پیسہ ہے جیسے چاہیں خرچ کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News