احسن خان چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے خیر سگالی سفیربن گئے

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکارو میزبا ن احسن خان کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا خیر سگالی سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی ایک مقامی این جی او کی جانب سے با قاعدہ طو ر پر تقریب کا اہتما م کیا گیا جس میں احسن خان کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا خیر سگالی سفیر مقرر کیا گیا۔
ذرائع کے مطا بق اس موقع پر پنجاب کے وزیر اطلاعات اسلم اقبال اور پاکستانی راک اسٹارعلی ظفر بھی موجود تھے۔
نا مورورسٹائل اداکاراحسن خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ ایسا لگا کہ بچوں کیلئے کوئی کام نہیں ہورہا،خواہش ہے کہ بچوں کیلئے بھی کوئی پروگرام منعقد ہوں اور اس ضمن میں بچوں کی رہنمائی کیلئے حکومت کو ٹھوس اقدامات کرنے چاہیے جب کہ بچوں کے ساتھ ہونے والی بد سلوکیوں کو روکنا ہوگا۔
صرف یہی نہیں بلکہ پاکستانی صف اول کے اداکار ہمایوں سعید نے بھی سما جی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر احسن خان کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے خیر سگالی سفیر بننے پر مبارکباد دی۔
Congrats @Ahsankhanuk on being appointed ambassador for Child Protection and Welfare Bureau. Wish you all the best! pic.twitter.com/83CKhoeawN
Advertisement— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) November 21, 2019
واضح رہے کہ احسن خان کا شمار پاکستان کے بہترین اداکاروں کی فہرست میں کیا جاتا ہے اور حال ہی میں وہ بول ٹی وی پر نشر کیے جانے والے شو بو ل با ئٹس ود احسن خان کی میزبا نی کے فرا ئض بھی سر انجا م دے رہے ہیں جسے شا ئقین میں بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News